شرح سود میں ایک سے 1.5 فیصد تک کمی کا امکان

کراچی(نیشنل ٹائمز) مہنگائی میں مسلسل کمی کے رجحان کے پیش نظر قوی امکان ہے کہ جمعرات 12ستمبر کو ہونے والی مانیٹری پالیسی میٹنگ میں اسٹیٹ بینک اپنے کلیدی پالیسی ریٹ ( شرح سود) میں 1 سے 1.5 فیصد تک کمی کرے گا۔

واضح رہے کہ مہنگائی کے سنگل ڈیجیٹ میں آنے کے بعد شرح سود میں بڑی کمی کی گنجائش پیدا ہوچکی ہے، اسماعیل اقبال سیکیورٹیز میں ریسرچ ہیڈ سعد حنیف نے اس حوالے سے بتایا کہ اسٹیٹ بینک محتاط رویہ برقرار رکھے گا، آئی ایم ایف پروگرام کے تناظر میں سخت مانیٹری پالیسی برقرار رکھتے ہوئے شرح سود میں یکمشت بڑی کمی کے بجائے تدریجا کمی کو ترجیح دے گا۔

دوسری وجہ یہ ہے کہ پالیسی ریٹ میں کسی بھی بڑی کمی کے نتیجے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گھٹ جائیں گے، جس سے روپے کہ قدر میں کمی واقع ہوگی، انھوں نے اندازہ لگایا کہ اسٹیٹ بینک شرح سود میں صرف ایک فیصد ہی کمی کرے گا۔

ایکسپریس کے مطابق عارف حبیب لمیٹڈ کے ریسرچ ہیڈ طاہر عباس نے اس حوالے سے کہا کہ پالیسی ریٹ میں 150 بیسس پوائنٹس کی کمی کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح شرح سود 18 فیصد پر پہنچ جائے گی، جو اس سے قبل آخری بار فروری 2023 میں دیکھی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے
مشاورتی اجلاس: صوبوں کی سمارٹ لاک ڈاؤن کی مخالفت، کفایت شعاری اقدامات کا عزم
بھارت کی ایک اور فالس فلیگ کی سازش بے نقاب ہوگئی:ذرائع
جنگ کے خاتمے کا کوئی بھی فیصلہ ہماری شرائط پر ہوگا: ایرانی صدر کا واضح پیغام
مشکل کی اس گھڑی میں معاشی طور پر کمزور عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر