محمد عاصم کھچی ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعینات

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) وزارت اطلاعات و نشریات کے گریڈ 20 کے سینیئر آفیسر محمد عاصم کھچی ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان تعینات اور ان کو ڈائریکٹر جنرل سائبر ونگ کی اضافی زمہ داریاں بھی سونپ دی گئیں تفصیلات کے مطابق محمد عاصم کھچی کا شمار اطلاعات و نشریات کے ایماندار ترین اور قابل افسران میں ہوتا ہے اس سے پہلے بھی مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں، محمد عاصم کھچی اس سے قبل سائبر ونگ،اے بی سی ایڈورٹائزمنٹ وزیراعظم ہاؤس ،پیمرا،ای پی ونگ ،کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) ہوم پبلسٹی جیسے اہم عہدوں پر فرائض انجام دے چکے ہیں اس کے علاؤہ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اے بی سی اور سائبر ونگ میں بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی ڈائریکٹر بھی فرائض انجام دیتے رہے اور اب ڈائریکٹر جنرل سائبر ونگ اور ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کے عہدوں پر تعینات کیے گئے ہیں اس سے قبل ڈائریکٹر جنرل ریڈیو پاکستان کے عہدوں پر ،خواجہ اعجاز سرور ،سلیم گل شیخ اشفاق گوندل ،اور انور محمود جیسے افسران تعینات رہے جو کہ بعد میں سیکرٹری اطلاعات کے عہدوں پر بھی فائز رہےگزشتہ روز ریڈیو پاکستان کے ھیڈ افس اسلام اباد پہنچنے پر ریڈیو پاکستان یونین کے عہدیداران اور سئینیر افسران نے ان کا شاندار استقبال کیا اس موقع پر ڈی جی ریڈیو محمد عاصم کھچی نے کہا کہ ریڈیو پاکستان کے ملازمین ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں۔۔ان کے تعاون سے ریڈیو پاکستان کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا اور ریڈیو پاکستان کو عالمی معیار کے مطابق بنایا جائے گا۔موجودہ دور براڈ کاسٹنگ کا دور ہے اور ریڈیو پاکستان پاکستان کی آواز بن کر دنیا میں ابھرے گا اس کے لئے ہم سب کو مل جل کر سخت محنت کرنا ہو گی انہوں نے پہلے روز ریڈیو پاکستان کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور کام کے حوالے سے بریفنگ لی۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر