ویگو ڈالے آتے ہیں بندہ اٹھا لیا جاتا ہے، ایس ایچ او سمیت کسی کو پتا ہی نہیں، اسلام آباد ہائیکورٹ

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے قرار دیا ہے کہ ہ گھر میں ویگو ڈالے آتے ہیں اور بندہ اٹھا لیا جاتا ہے لیکن ایس ایچ او سمیت کسی کو کچھ پتا ہی نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے لاپتا شہری فیضان عثمان کی بازیابی کی درخواست پر سماعت کی، آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی عدالت میں پیش ہوئے، تاہم لاپتا شہری فیضان عثمان کو عدالتی حکم کے باوجود بازیاب کروا کر پیش نہ کیا جا سکا جس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ ’ہمیں دو تین دن کا مزید وقت دے دیا جائے‘۔
دوران سماعت آئی جی اسلام آباد علی ناصررضوی نے بتایا کہ ’میں نے لاپتا فیضان کے والد کے ساتھ آدھا گھنٹہ گزارا، فیضان کی لوکیشن پہلے اسلام آباد اور 17 اگست کو لاہور کی آئی، ہم نے فوٹیجز دیکھی ہیں کچھ لوگوں کے چہروں پر ماسک ہیں، دوسری فوٹیجز میں نظرآنے والے لوگوں کے چہرے واضح نہیں ہیں، فوٹیجز میں گاڑیاں واضح نظر آرہی ہیں، ہم نے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو گاڑیوں سے متعلق معلومات کے لیے لکھا ہے، سیف سٹی کا ریکارڈ ایک ماہ کا ہوتا ہے، اس واقعے کو 2 ماہ ہوچکے ہیں، موبائل کی آئی ایم ای آئی ٹریک کرنے کے لیے پی ٹی اے کے ذریعے آئی بی کو لکھا ہے‘۔

اس موقع پر جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ’کیا آپ نے آئی ایس آئی سے رابطہ کیا ہے؟ الزام ہے کہ آئی ایس آئی کے لوگوں نے فیضان کو اٹھایا‘، اس کے جواب میں آئی جی اسلام آباد نے بتایا کہ ’ہم نے وزارت دفاع سے رابطہ کیا ہے‘، جسٹس بابر ستار نے ہدایت کی کہ ’آئی ایس آئی سے رابطہ کریں، آئی ایس آئی وزارت دفاع کے نہیں بلکہ براہ راست وزیراعظم کے ماتحت ہے‘۔
انہوں نے ریمارکس دیئے کہ ’ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ لوگوں کو اٹھانے کا سلسلہ بغیر کسی خوف کے جاری ہے، شہریوں کا تحفظ پولیس کی ذمہ داری ہے اگر یہ ناکام ہوں گے تو لوگ عدالتوں کے پاس آئیں گے، گھر میں ویگو ڈالے آگئے، بندہ اٹھا لیا، ایس ایچ او سمیت کسی کو پتا ہی نہیں، ہم سب کو پتا ہے کہ یہ سب کس طرح سے ہوتا ہے، میں آپ کو وقت دیتا ہوں، آئندہ سماعت پر حتمی رپورٹ کے ساتھ پیش ہوں‘، عدالت نے آئی جی اسلام آباد کو لاپتا فیضان کی بازیابی کے لیے 10 ستمبر تک مہلت دیتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر