ترکی کابل ہوائی اڈے کی حفاظت کیلئے رضامند،ایس-400کا مسئلہ حل نہ ہوسکا،سینئرامریکی عہد یدار

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدرجوبائیڈن اوران کے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان نے رواں ہفتے کے اوائل میں اتفاق کیاہے کہ کابل ہوائی اڈے کی حفاظت میں ترکی مرکزی کردار ادا کرے گالیکن فریقین ایس-400فضائی دفاعی نظام کے مسئلہ پر منقسم رہے۔قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان نے کہا ہے کہ بائیڈن نے عہدہ سنبھالنے کے بعد نیٹو اجلاس میں ایک جانب سوموار کے روزاردگان کے ساتھ پہلی بار آمنے سامنے ملاقات کی۔سولیوان نے صحافیوں کو فون پر تفصیلات بتاتے ہوئے کہاکہ افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کے بعد ہوائی اڈے کی حفاظت کیلئے ترک مشن کی استعداد بارے دونوں رہنماں نے تفصیلی بات چیت کی۔انہوں نے مزیدکہاکہ رہنماں کی جانب سے واضح عزم کیا گیاکہ ترکی حامدکرزئی بین الاقوامی ہوائی اڈے کی حفاظت میں مرکزی کردار ادا کرے گا اور اب ہم اس پر کام کررہے ہیں کہ اسے کیسے مکمل کیاجائے۔سولیوان نے کہاکہ بائیڈن نے عزم کیا کہ ترکی کو یہ کام پورا کرنے کیلئے جس مدد کی ضرورت ہوگی وہ فراہم کی جائے گی۔سولیوان نے کہاکہ ترکی کی جانب سے روسی ایس-400فضائی دفاعی نظام حاصل کرنے میں دونوں رہنماں کے درمیان کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔انہوں نے کہاکہ ایس-400 پردونوں نے بحث کی،اس مسئلے کا حل نہیں نکلا،ایس-400پر مذاکرات جاری رکھنے کاعزم کیا گیااوردونوں ٹیمیں ملاقات کے فیصلوں کی تقلید کریں گی۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر