کوئٹہ (نیشنل ٹائمز)کائونٹر ٹیریرزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کوئٹہ کے ماوراڑ میں کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کرکے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا سی ٹی ڈی کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز سی ٹی ڈی نے مارواڑ کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جس کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ترجمان کے مطابق دہشت گردوں کے زیراہتمام کمپائونڈ سے اسلحہ و گولہ بارود برآمد کر لیا گیا مارواڑ میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران متعدد دہشت گردانہ کارروائیاں ہوئی تھیں ترجمان کے مطابق سی ٹی ڈی کے کارروائی کے دوران 6 دہشت گرد فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے تاہم مزید کارروائی سی ٹی ڈی کر رہی ہے ۔
سی ٹی ڈی کی کوئٹہ ماوراڑ میں کارروائی ،4 دہشت گرد ہلاک ،اسلحہ و گولہ بارود برآمد



