مبینہ فراڈ کا الزام ،اینگن التان ’ارطغرل‘ کی درخواست پر کاشف ضمیر کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ترک اداکار ایگن آلتن کے ساتھ پاکستان میں فراڈ کا واقعہ، ایگن آلتن نے حکومت پاکستان کو کاشف ضمیر کے خلاف کارروائی کرنے کی درخواست کردی، پولیس نے چھاپا مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا- تفصیلات کے مطابق ارطغرل غازی کے مرکزی کردار اور ترک اداکار ایگن آلتن نے کاشف ضمیر کے خلاف آئی جی پنجاب کو ایک شکایتی ای میل بھیجی تھی، جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والے فراڈ کا ذکر کیا اور ثبوت بھی فراہم کیے۔ترک اداکار کی ای میل موصول ہونے کے بعد آئی جی پنجاب نے سی سی پی او لاہور کو تحقیقات اور ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کا حکم دیا۔ سی سی پی او لاہور نے تھانہ اقبال ٹاؤن کی پولیس نے جب کاشف ضمیر کے گھر جب چھاپہ مارا تو وہاں سے سرکاری نمبر پلیٹ والی گاڑی برآمد ہوئی، جسے پولیس نے اپنے قبضے میں لے کر تھانے منتقل کیا اور کاشف ضمیر کے خلاف مقامی تھانے ’نشتر‘ میں ایک اور مقدمہ پولیس اہلکار کی مدعیت میں درج کرلیا۔ڈی ایس پی سی آئی اے میاں شفقت نے کہا کہ ’کاشف ضمیر جعلی سونا پہن کر لوگوں کو اپنے جال میں پھنساتا ہے، کاشف ضمیر نے ترک اداکار کے ساتھ فراڈ کر کے پاکستان کے تشخص کو خراب کرنے کی کوشش کی‘۔ کاشف ضمیر نے گھر پر چھاپے مارنے والے پولیس اہلکاروں کے سامنے خود کو سرکاری افسر ظاہر کیا مگر وہ ثبوت اور بے گناہی پیش کرنے میں ناکام رہا۔ پولیس حکام نے بتایا کہ معروف ٹک ٹاکر کاشف ضمیر کو گرفتار کر کے تھانہ اقبال ٹاؤن منتقل کردیا گیا۔سی آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے غیر قانونی 9ایم ایم پستول اورگولیاں برآمدہوئیں۔ پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کاشف ضمیر کے خلاف پنجاب کے مختلف تھانوں میں پہلے سے 6 مقدمات درج ہیں جبکہ وہ کئی فراڈ کے کیسز میں ملوث بھی ہے۔ حکام کے مطابق ملزم نے رواں سال ترک اداکار کو جعلی کمپنی کی تشہیر کے لیے معاہدے کے تحت پاکستان بلایا اور معاہدے کی رقم جعلی چیک کے ذریعے کی۔پولیس کے مطابق کاشف ضمیر کی جانب سے رقم ادا نا کرنے پر اینجن التان کام کئے بغیر دو ماہ قیام کے بعد اپنے ملک وآپس چلے گئے۔واضح رہے کہ فراڈ سے متعلق بات کرتے ہوئے کاشف ضمیر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ میں دنیا کو تو وہ معاہدہ نہیں دکھا سکتا لیکن یہ معاہدے میرے پاس بھی موجود ہے اور انگین التان کے پاس بھی موجود ہیں۔اپنے خلاف درج مقدمات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں تمام الزمات کی تردید کرتا ہوں،ماضی میں چھوٹی موٹی لڑائیاں ہوئیں جس پر مقدمات بنے۔میری لڑائی موٹروے پولیس کے ساتھ ہوئی تھی ،میرے والد کی وفات ہوئی تھی، میں واپس آ رہا تھا تو موٹروے پولیس سے لڑائی ہوئی ،ظاہر ہے اس وقت میں پریشان تھا۔ کاشف ضمیر نے مزید کہا کہ میرے خلاف کوئی ایف آئی آر درج ہو یا نہ ہو لیکن اس کا اداکار انگین التان سے کوئی تعلق نہیں ہے۔اس کو تو میں نے شوٹنگ کے لیے بلانا ہے۔انگین التان بہت بڑے اداکار ہیں اور انہوں نے معاہدہ کرنے سے قبل ظاہر ہے ایک ایک چیز کا پتہ کروایا ہو گا، میرے خلاف ایک مہم چل رہی جس کے پیچھے معروف برینڈ ہیں جو یہ سوچتے ہیں کہ ہم انگین التان کو نہیں لا سکے تو یہ بچے کیسے لے آیا،انہوں نے مزید کہا کہ انگین سے پہلی ملاقات پر انہیں 60 لاکھ کی انگوٹی بھی دی تھی۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر