پیپلزپارٹی قبضہ گروپ ہے اور صوبہ میں سسٹم کے نام پر مذاق ہو رہا ہے، امیر جماعت اسلامی

لاہور ( نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی قبضہ گروپ ہے اور صوبہ میں سسٹم کے نام پر مذاق ہو رہا ہے، پیپلزپارٹی اب چند وڈیروں اور خاندانوں کا گروہ ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ سندھ میں بدترین حکومت اور گورننس ہے، پیپلز پارٹی قبضہ گروپ، صوبہ میں سسٹم کے نام پر مذاق ہو رہا ہے، پیپلزپارٹی کبھی پارٹی تھی تو ہوگی، اب تو چند وڈیروں اور خاندانوں کا گروہ ہے، پی پی کامیاب ہوئے بغیر کراچی کی میئر شپ پر قابض ہے۔
حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ وقت آگیا ہے قابض مافیا سے قوم کی جان چھڑائی جائے، جماعت اسلامی پورے ملک میں یکم ستمبر سے رابطہ عوام مہم کا آغاز کررہی ہے، جماعت اسلامی مہنگی بجلی، ناجائز ٹیکسوں کے خلاف 28اگست کو ملک گیر ہڑتال کرے گی۔

حکومت کو ہرحال میں عوام کو ریلیف دینا پڑے گا، حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ جماعت اسلامی کے علاوہ کوئی پارٹی عوام کے حقوق کے لیے بات نہیں کررہی۔

دوسری جانب بجلی مزید 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی، کراچی کے بجلی صارفین کیلئے بجلی مئی اور جون کے مہینوں کی فیول کاسٹ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی، اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں وصولیاں کی جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے کراچی کے شہریوں پر بجلی بم گرا دیا۔ کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 5 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی گئی۔
نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق مئی کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 2 روپے 59 پیسے جبکہ جون کے ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ کی مد میں بجلی 3 روپے 16 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی۔ نیپرا کے نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ صارفین سے وصولی اکتوبر اور نومبر کے بلوں میں ہوگی۔



  تازہ ترین   
امریکا مفاہمت اختیار کرے، معاہدے کیلئے موجودہ صورتحال بہترین ہے: ایرانی صدر
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر