فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرنا فوج کے معاملات میں مداخلت ہے، عطا اللہ تارڑ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے کہا ہے کہ فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرنا فوج کے معاملات میں مداخلت ہے، عمران خان کی شدید پریشانی ثابت کرتی ہے کہ فیض حمید واقع ہی ان کا اثاثہ تھے۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاءاللہ تارڑ نے بانی پی ٹی آئی کے فیض حمید کے اوپن کورٹ ٹرائل سے متعلق ریمارکس پر کہا کہ بانی پی ٹی آئی مسلسل بیانات سے معاملے کو متنازعہ بنانا چاہتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کرنا فوج کے معاملات میں مداخلت ہے۔
عمران خان کو چاہیئے فیض حمید کے دفاع کی بجائے 190 ملین پاؤنڈ کیس کا جواب دیں، بانی پی ٹی آئی کے بیانات ان کی شدید پریشانی اور تذبذب کو ثابت کرتی ہے۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ فیض حمید واقع ہی ان کا اثاثہ تھے۔

بانی پی ٹی آئی کبھی فیض حمید کو اثاثہ، کبھی ہیرو اور کبھی زیرو کہتے ہیں، عمران خان لوگوں کو استعمال کرکے پھینکنے میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے۔

دوسری جانب سیکورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کا جنرل (ر) فیض حمید کے معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں اوپن ہی ہوگا، بانی پی ٹی آئی بتانے والے کون ہوتے ہیں کہ فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں ہو گا یا نہیں، سیکیورٹی ذرائع نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے فیض حمید سے متعلق راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں دئیے گئے ریمارکس پراپنے رد عمل میں مزید کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کا اس معاملے میں ٹرائل ہوا تو تسلی رکھیں وہ اوپن ہی ہو گااور ساری دنیا کو پتہ چلے گا بانی پی ٹی آئی کیا کرتے اور کرواتے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ آج راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کے اوپن ٹرائل کا مطالبہ کر دیا۔اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض حمید کا اوپن ٹرائل کیا جائے اور اوپن ٹرائل میں میڈیا کو کوریج کی رسائی دی جائے۔ ان کایہ بھی کہنا تھا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسی جانے والے ہیں اب جنرل فیض کا ڈرامہ رچا دیا گیا ہے میں مطالبہ کرتا ہوں جنرل فیض کا اوپن ٹرائل کیا جائے اور اس ٹرائل میں میڈیا کو عدالت جانے اورکوریج کی اجازت دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر