پنجاب حکومت نے صوبے میں سیاسی سرگومیوں، مظاہروں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب حکومت نے سکیورٹی خدشات کے باعث صوبے میں سیاسی سرگومیوں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ میڈیا کے مطابق پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سیاسی سرگومیوں ، مظاہروں اور جلسوں پر پابندی عائد کردی ہے، پابندی کا اطلاق 22 سے 24 اگست تک صوبے بھر میں ہوگا، سیکرٹری داخلہ نے صوبے بھر میں پابندی کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
پابندی کا فیصلہ سکیورٹی خدشات کے باعث کیا گیا۔ سکیورٹی خدشات کے پیش نظر عوامی اجتماعات دہشتگردوں کیلئے آسان ہدف ہوسکتے ہیں، امن ومان کے قیام ، انسانی جانوں ، املاک کے تحفظ کیلئے دفعہ 144 کا نفاذکیا گیا ہے۔ دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کے کل ہونے والے اسلام آباد جلسے کا این او سی بھی منسوخ کردیا ہے، چیف کمشنر اسلام آباد کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں این او سی منسوخی کا فیصلہ کیا گیا، این او سی منسوخی کا فیصلہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ پر کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا کہ ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس آج چیف کمشنر کی زیر صدارت ہواجس میں آئی جی اسلام آباد اور ڈی سی اسلام آباد بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں ڈی سی اسلام آباد کی جانب سے جاری کئے گئے این او سی کا جائزہ لیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے مختلف ایونٹس ہونے کی وجہ سے سیکورٹی خدشات کا اظہار کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنگلادیش کرکٹ ٹیم اسلام آباد میں ہے اس حوالے سے شدید سکیورٹی تحفظات ہیں۔
ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کا یہ بھی کہنا ہے کہ جلسے کے ہجوم کو کنٹرول کرنا مشکل ہوجاتا ہے چند دن قبل بھی مظاہرین سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے ان حالات میں جلسے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پی ٹی آئی کا سابقہ ریکارڈ دیکھتے ہوئے جلسے کی اجازت منسوخ کر نے کا فیصلہ کیا گیا۔



  تازہ ترین   
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر