کارساز کار حادثہ، ملزمہ کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، وکیل کی ذہنی مریضہ قرار دینے کی کوشش

کراچی (نیشنل ٹائمز) کارساز ٹریفک حادثے کی ذمہ دار ملزمہ نتاشا کو پولیس نے عدالت میں پیش کیا گیا، اس دوران عدالت نے ملزمہ کا ایک روزہ ریمانڈ منظور کرلیا۔

ملزمہ نفسیاتی مریضہ ہے، وکیل

کارساز ٹریفک حادثے کی ملزمہ نتاشا کو کراچی سٹی کورٹ میں پیش کیا گیا، جہاں ملزمہ نتاشا کی جانب سے وکیل عامر منصوب عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت ایڈووکیٹ عامر منصوب نے ٹریفک حادثہ کی ذمہ دار ملزمہ نتاشا کو نفسیاتی قرار دے دیا۔

وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمہ نفسیاتی مریضہ ہے اور گزشتہ 5 سال زیر علاج ہے، ایسے مریضوں کو ائسولیشن وارڈ میں رکھا جاتا ہے، ملزمہ بنا اجازت گاڑی لیکر گھر سے نکلی۔ایڈووکیٹ عامر منصوب نے کہا کہ ملزمہ کی ذہنی کیفیت ایسی نہیں کہ عدالت میں پیش کیا جائے، ایسی بیماری میں مبتلا مریض کو کچھ یاد نہیں رہتا، ملزمہ کی درخواست ضمانت دائر کریں گے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز کارساز کے قریب تیز رفتار جیپ نے موٹر سائیکلوں کو روندتے ہوئے گاڑی کو ٹکر مار دی تھی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے تھے۔حادثے میں موٹر سائیکل سوار باپ اور بیٹی جاں بحق جبکہ ایک گاڑی مکمل تباہ ہو گئی تھی لیکن گاڑی میں سوار نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا تھا۔پولیس کے مطابق کارساز حادثے میں ملوث ملزمہ کے اہلِ خانہ سے میڈیکل ہسٹری طلب کی گئی تھی۔پولیس سرجن کے مطابق ملزمہ کے ایم ایل کے لیے خون اور یورین کے نمونے لیے ہیں، خاتون کے شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی تناؤ کی دوا لیتی ہے۔

کارساز حادثہ:نتاشا دانش کو نفساتی مریضہ قرار دینے کی کوشش پر سماجی حلقوں میں غم و غصہ


کراچی کے علاقہ کارساز مین کار سوار خاتون کی گاڑی تلے کئی موٹر سائیکل سواروں کے کچلے جانے کی خبر جنگل کی آگ کی طرح ملک بھر میں پھیل گئی تھی۔ سماجی حلقوں میں اس حادثہ کے زیر بحث آنے کے ساتھ ہی یہ اطلاعات سامنے آئیں کہ صنعت کار دانش اقبال کی بیوی نتاشا دانش کو سزا سے بچانے کے لئے انہیں نفسیاتی مریضہ قرار دلوانے کی منظم کوشش کی جا رہی ہے اور پولیس اس معاملہ میں منفی کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ اطلاعات سامنے آنے کے بعد سوشل پلیٹ فارمز پر یہ بحث بھی ہونے لگی ہے کہ نتاشا دانش اقبال تو کئی کاروباری کمپنیوں مین اہم پوزیشنوں پر کام کر رہی ہیں۔ گوگل سرچ کی جائے تو پتہ چلتا ہے کہ وہ جن کمپنیوں کی سرکردہ ہیں ان کی فہرست طویل ہے۔ وہ 2 کمپنیوں کی چیف ایگزیکٹو آفیسر بھی ہیں جبکہ درجن کے قریب کمپنیوں کی ڈائریکٹر ہیں۔ سماجی حلقوں میں کہا جا رہا ہے کہ کئی بڑی کاروباری کمپنیوں میں اہم پوزیشنوں پر فائض خاتون بیمار ہیں تو وہ ان کمپنیوں مین اہم پوزیشنوں پر کیونکر برقرار ہیں۔ وہ واقعی نفسیاتی مریضہ ہیں تو ان کے اہل خانہ انہیں گاڑی کی ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ کر باہر جانے کی اجازت کیونکر دے دیتے ہیں۔ یہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ کیسے ممکن ہے کہ ایک خاتون 5 سال سے نفسیاتی مریضہ ہیں لیکن وہ ساتھ میں درجن سے زائد کمپنیوں کو چلا بھی رہی ہیں ۔سنگین حادثہ کی ملزمہ کو ان کے سماجی پس منظر کی وجہ سے حادثہ کے نتائج کو بھگتنے سے بچانے کی کوششوں کو پاکستان کے سوشل میڈیا میں عمومی طور پر غصے اور دکھ کے ساتھ دیکھا جا رہا ہے۔

ملزمہ نتاشا کا شوہر کون ہے؟


ملزمہ نتاشا کے شوہر دانش اقبال علی محمد پاکستان کے بڑے بزنس مین خاندان کے چشم و چراغ ہیں گل احمد انڈسٹریز کا بٹوارہ ہوا تو ان کے حصے میں بھی ٹیکسٹائل ملز کے کچھ یونٹ آئے نیو جرسی، امریکہ سے کالج ختم کرنے کے بعد شارجہ یونیورسٹی آف امریکہ سے اپنا BBA مکمل کیا اور پھر اپنے ابا کا چھوڑا ہوا بزنس سنبھال لیا۔2012 میں گل احمد انرجی پرائیویٹ لمیٹیڈ بنائی اور بطورِ چئیرمن اپنا پاور پلانٹ لگایا فرنس آئل سے بجلی پیدا کرنا شروع کی اور کے الیکٹرک کو سپلائی شروع کردی۔کچھ عرصے بعد ونڈ انرجی پر کام کیا اور مزید ایک پاور پلانٹ جو تقریباً 60 میگاواٹ پر مشتمل ہے اس کو بھی نیپرا کے ساتھ معاہدے کے بعد نیشنل گرڈ میں شامل کردیا اس طرح یہ تقریباً 100 میگاواٹ پر مشتمل IPPs کے مالک ہیں۔بہرحال اسوقت ہمارا موضوع دانش اقبال علی محمد نہیں بلکہ ان کی اہلیہ نتاشہ ہیں جو 19 اگست کی شام عصر اور مغرب کے درمیان کارساز کی سروس روڈ کو استعمال کرتے ہوئے غالباََ اپنے گھر جارہی تھی یا گھر سے کہیں جارہی تھیں یقین سے کہنا تو مشکل ہے مگر بظاہر دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ شاید وہ نشے بھی مبتلا تھیں اور اسی وجہ سے ان کی لینڈ کروزر ان سے بے قابو ہوگئی اور پھر ان کی گاڑی کی زد میں جو آیا کچلا گیا۔آمنہ عارف جو اقراء یونیورسٹی کی طالبہ تھی اور اپنے والد کے ساتھ شاید اپنے آخری سفر پر روانہ ہونے ہی نکلی تھی موقع پر ہی دونوں باپ بیٹی نے دم توڑ دیا ان کے علاوہ مزید 4 لوگ اس حادثے کی زد میں آئے جن کی حالتیں نازک ہیں اور شاید ان میں سے بھی دو لوگ انتقال کرگئے ہیں۔دانش اقبال پاکستان کے IPPs کے مالکان میں سے ایک ہیں جو سرکار ان کے پاور پلانٹ پر ہاتھ نہیں ڈال سکتی ان پلانٹس کا فارنزک آڈٹ نہیں کروا سکتی وہ بھلا ان کی بیگم پر ہاتھ ڈالنے کی اوقات کہاں سے لائے گی؟سڑکوں پر گھومنے والے ہم اور آپ جیسے لوگ ان “ہستیوں” کے سامنے کمی کمینوں سے زیادہ نہیں ہیں پولیس ان کی رکھیل ہے، قانون ان کی لونڈی ہے اور ریاست ان کی باندی اور یہ تینوں ہاتھ باندھے ان لوگوں کے سامنے کھڑی ہوتی ہیں۔مرنے والے اور زخمی ہونے والے مڈل اور لوئر مڈل کلاسئیے ان کی ایک ملین کی بھی مار نہیں ہیں، سندھ پولیس اپنے آقاؤں کے حکم پر ڈیل طے کرے گی ایف آئی آر تو ویسے بھی ابھی تک نہیں کٹی ہے اور کٹے گی بھی نہیں خون بہا کے نام پر مرنے والوں کے ریٹ طے کیے جائیں گے اور پھر وارثین اپنے پیاروں کو روند کر جانے والوں کو “دل سے معاف” کردیں گے اور اس طرح ایک دفعہ پھر شیر اور ہرن جنگل میں خوشی خوشی رہنے لگیں گے.



  تازہ ترین   
امریکا ایران کشیدگی کم کرنے میں پاکستان کا ثالثی کردار اہم رہا:ساؤتھ ایشین وائسز
ترکیہ، پاکستان اور سعودی عرب کا دفاعی معاہدہ نیٹو آرٹیکل 5 جیسا ہے، حاقان فیدان
امریکی نائب صدر کا ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت کا دعویٰ
یو اے ای کا آبنائے ہرمز میں بحری جہازوں کے تحفظ پر تشویش کا اظہار
مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ خطے کے کسی ملک کیلئے خطرہ نہیں: سعودی عہدیدار
ایران نے آبنائے ہرمز مکمل طور پر کھولنے کیلئے امریکا کو 6 شرائط پیش کر دیں
جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کریں گے: رانا ثناء اللہ
بلوچستان اور کے پی میں فورسز کی کارروائیاں، 10 دہشتگرد ہلاک، 12 گرفتار، کیپٹن شہید





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر