قطر کی وزیراعظم عمران خان کو 5 ملین ڈالر کی پیشکش

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 جنوری 2021ء) : وزیراعظم عمران خان نے قطر کی 5 ملین ڈالر کی پیشکش مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس میں نا اہلی کی تلوار تینوں جماعتوں پر چل رہی ہے۔ہو سکتا ہے الیکشن کمیشن جرمانہ عائد کر کے نرم رویہ اختیار کرے۔الیکشن کمیشن کو یہ اختیار بھی حاصل ہے کہ جس جس جماعت پر فارن فنڈنگ کا الزام ہے ان جماعتوں کو کالعدم قرار دیں۔
پی ٹی آئی پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے 23 اکاؤنٹس ظاہر نہیں کیے۔پی ٹی آئی کو ان الزامات کا جواب دینا پڑے گا،وزیراعظم عمران خان نے یہ بھی کہا کہ مجھے دو ممالک نے مدد کی پیشکش کی تھی لیکن میں نے تو پیسے نہیں لیے انہوں نے لیے۔ہارون الرشید نے کہا تھا کہ ایک ملک کا تو میں خود گواہ ہوں۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ قطر نے عمران خان کو لاہور جلسے کے بعد 5 ملین ڈالر کی پیشکش کی تھی۔

یہ بات میں نے عمران خان کو بتائی تو وہ مسکرائے جس کا مطلب ہے کہ اسے معلوم تھا۔تاہم عمران خان نے قطر سے یہ پیسے نہیں لیے۔عمران خان کو پیسوں کی پیشکش کرنے والا دوسرا ملک بھی ایک عرب ملک ہے تاہم اس کا نام نہیں لیا جا سکتا۔علاوہ ازیں ہارون الرشید کا کہنا ہے کہ اس بات میں کوئی شک نہیں ہے کہ شہباز شریف عمران خان کے متبادل ہیں۔شہباز شریف کے اسٹیبشلمنٹ کے ساتھ تعلقات ہیں۔
نواز شریف اور مریم نواز کی پالیسی یہی تھی وہ خاموش ہو گئے تھے۔مریم نواز بھی باہر جانا چاہتی تھیں لیکن ان کی بات نہیں مانی گئی۔ان دونوں پر اعتراض ہیں کہ یہ بھارت نواز ہیں۔ اس لیے ان کی کبھی اسٹیبلشمنٹ سے صلح نہیں ہو سکتی۔قوم کا ایک بہت بڑا طبقہ انہیں بھارت نواز ہونے پر معاف نہیں کر سکتا۔شہباز شریف پر اس قسم کا کوئی الزام نہیں ہے۔ہارون الرشید نے مزید کہا کہ ارکان اسمبلی شہباز شریف کے ساتھ ہیں جب کہ ووٹرز نواز شریف کو چاہتے ہیں۔نواز شریف بھی اپنی جگہ شاہد خاقان عباسی کو لائے،کیونکہ مریم نواز نے شہباز شریف کو لانے کی مخالفت کی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان آئل ریفائننگ پالیسی میں ترامیم منظور، پٹرولیم مصنوعات کے سٹریٹیجک ذخائر بڑھانے کی ہدایت
آزاد کشمیر انتخابات: ن لیگ سب سے آگے، عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے: رانا ثناء
پاکستان اور امریکا کی سٹریٹجک شراکت داری مزید مضبوط ہو رہی ہے: اسحاق ڈار
کل سے بارشوں کا نیا طاقتور سپیل داخل ہونے کا امکان، سیلاب کا خدشہ
امریکا کی غیر قانونی بحری ناکہ بندی مزید کشیدگی تصور ہوگی: ایرانی فوج
میر پور ڈویژن کے انتخابات: ن لیگ 7 نشستوں پر کامیاب، پیپلزپارٹی کی 4 سیٹیں
حملے عارضی طور پر روکے، مذاکرات ناکام ہوئے تو فوجی کارروائی ہوگی: ٹرمپ
میرپور نے شیر پر مہر لگا کر اعلان کر دیا ترقی ن لیگ سے جڑی ہے: مریم اورنگزیب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر