فلموں میں مزید اداکاری نہیں کرنا چاہتا، عامرخان

ممبئی (نیشنل ٹائمز) بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کا کہنا ہے کہ وہ اب مزید فلموں میں اداکاری نہیں کرنا چاہتے۔عامر خان نے بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کے پوڈکاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی ہے جس کا پرومو ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب پر ریلیز ہوگیا ہے۔

اس پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریا چکرورتی نے عامر خان سے پوچھا کہ جب آپ آئینہ دیکھتے ہیں تو خود کودیکھ کر آپ کو لگتا ہے کہ آپ خوبصورت ہیں یا آپ اسٹار ہیں؟عامر خان نے اس سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں خود کو خوبصورت نہیں سمجھتا کیونکہ بالی ووڈ میں بہت سے پُرکشش لوگ ہیں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ شاہ رخ خان، سلمان خان اور ہریتھک روشن تینوں بہت ہینڈسم ہیں۔اداکار نے کہا کہ لوگ تو میرے کپڑوں کا مذاق اُڑاتے رہتے ہیں کہ یہ پتا نہیں کیا پہن کر آجاتا ہے۔

اُنہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں اب فلمی دُنیا سے الگ ہونا چاہتا ہوں اور اداکاری چھوڑنا چاہتا ہوں۔ عامر خان کی بات سُن کر ریا چکرورتی نے کہا کہ آپ جھوٹ بول رہے ہیں اس لیے مجھے ابھی جھوٹ پکڑنے والا ٹیسٹ کرنا پڑے گا۔ جس پر عامر خان نے مسُکراتے ہوئے پُراعتماد انداز میں کہا کہ چلو، آپ کرواؤ ٹیسٹ۔

یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل عامر خان کے بڑے بیٹے جنید خان نے بھی یہ انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد عامر خان نے انہیں پروڈکشن ہاؤس سنبھالنے کا کہہ دیا ہے کیونکہ وہ اب ریٹائر ہونا چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر