آج پاکستان سفارتی محاذ پر کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے،گورنر پنجاب

لاہور (نیشنل ٹائمز ) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ آج پاکستان سفارتی محاذ پر کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان کشمیر اور فلسطینیوں کے سفیر بن کر ان کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ گورنر پنجاب چودھری سرور سے مشیر قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے گورنر ہاوس میں ملاقات کی۔ چودھری سرور کے دورہ امر یکہ، مسئلہ کشمیر و فلسطین سمیت دیگر ایشوز پر گفتگو کی گئی۔ گورنر پنجاب اور معید یوسف نے امن کیلئے مسئلہ کشمیر اور فلسطین کا حل لازم قرار دے دیا۔ اس موقع پر گورنر پنجاب چودھری سرور کا کہنا تھا کہ پاکستان امن اور بھارت دہشت گردی و انتہاپسندی کیساتھ ہے، دہشتگردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستان کی قربانیں دنیا میں مثال ہیں۔ مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا کہ پاکستان کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کیساتھ متحد کھڑا ہے، افغانستان امن مذاکرات کیلئے بھی پاکستان نے بہت محنت کی ہے اور پاکستان وہاں مکمل امن کا خواہاں ہے، پاکستان افغانستان کا بھائی ہے، ہم وہاں مکمل امن چاہتے ہیں۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر