ملک میں انٹرنیٹ سروس بتدریج بحال ہونا شروع، سوشل میڈیا ایپس چلنے لگیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا سے متعلق مسائل حل ہونا شروع ہو گئے، جس کے بعد سوشل میڈیا ایپس بتدریج اور مختلف علاقوں میں چلنا شروع ہو گئیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک میں کئی ماہ سے انٹرنیٹ کی رفتار انتہائی سست اور سوشل میڈیا ایپس نہ چلنے کے مسائل کی وجہ سے کاروباری طبقہ، فری لانسرز، تعلیمی ادارے، طلبہ سمیت تمام صارفین شدید ذہنی کوفت کا شکار تھے اور ان مسائل کی وجہ سے انفرادی سطح کے ساتھ ساتھ ملک کو بھی بھاری نقصان کا سامنا تھا۔انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ڈان ہونے کی وجہ سے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارمز پر صارفین میڈیا ڈان لوڈ کرنے سے قاصر تھے اور تصاویر، وڈیوز، وائس میسجز سمیت دیگر دستاویزات کی وصولی اور ارسال کرنے میں دقت کا سامنا تھا۔ جمعہ کے روز ملک کے مختلف علاقوں میں انٹرنیٹ بتدریج بحال ہونا شروع ہوگیا ہے اور سوشل میڈیا ایپس رفتہ رفتہ چلنا شروع ہو گئی ہیں، جس کے بعد صارفین کا ڈیٹا بھی ڈائون لوڈ ہونا شروع ہوگیا۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم کا نیپرا کے سولر سے متعلق نئے ریگولیشنز کے اجراء کا نوٹس
پاک فوج کے بارے میں محمود خان اچکزئی کا بیان غیر ذمہ دارانہ ہے: خواجہ آصف
بلوچستان میں امن و امان اور استحکام پورے پاکستان کی ترجیح ہے: مریم نواز
سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) سردار اختر مینگل کا استعفیٰ منظور
عافیہ صدیقی کیس: آئینی عدالت نے ہائیکورٹ کو وفاقی حکومت کیخلاف کارروائی سے روک دیا
وزیراعظم شہباز شریف کے اہم غیر ملکی دوروں کا شیڈول تیار
کے پی اور وفاق میں اتفاق: مالا کنڈ میں فوج کی ذمہ داریاں صوبائی حکومت کو تفویض
وزارت خزانہ کی ورکنگ نامکمل، پانڈا بانڈز کے اجراء میں چوتھی بار تبدیلی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر