اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد وزیراعظم نے ایسی بات کہہ دی جان کر آپ دنگ رہ جائینگے
اسلام آباد(نیو زڈیسک)وزیراعظم عمران خان قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد اظہار خیال کر رہے ہیں۔عمران خان کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہنا تھا آپ سب لوگوں نے مجھ پر اعتماد کا اظہار کیا جس پر آپ سب لوگوں کا شکر گزار ہوں، کچھ اراکین کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی پھر بھی وہ آئے جس پر ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمارے بزرگوں نے بہت دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا، پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ بھارت میں ٹاٹا برلا اور یہاں شریف اور زرداری اربوں پتی بن جائیں۔سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا مجھے شرمندگی ہوتی ہے کہ یہاں بکرا منڈی لگی ہوئی ہے اور ہم ایک ماہ سے اس کی نشاندہی کر رہے تھے، مجھے حیرت ہوئی کہ الیکشن کمیشن کہتا ہے کہ بڑا اچھا الیکشن کروایا، اگر یہ الیکشن اچھا تو پتہ نہیئں برا الیکشن کیا ہوتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے ایوان سے 178 ووٹ حاصل کر کے ممبران کا اعتماد حاصل کیا
پاکستان اس لیے نہیں بنا تھا کہ شریف اور زرداری اربوں پتی بن جائیں



