ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں 17.33 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوگیا

کراچی (نیشنل ٹائمز) پاکستان کے زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر میں 17.33 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوگیا ہے۔ میڈیا کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں 17.33 کروڑ ڈالرز کا اضافہ ہوگیا ہے۔ ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر 9 اگست تک 14.64 ارب ڈالرز رہے۔ مرکزی بینک کے ذخائر 11.93 کروڑ ڈالر بڑھ کر 9.27 ارب ڈالرز رہے۔
کمرشل بینکوں کے ذخائر 5.4 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.37 ارب ڈالرز رہے۔
دریں اثناں میڈیا کے مطابق وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ رواں مالی سال یوٹیلیٹی اسٹورز کیلئے وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کی منظوری دے دی گئی۔ مالی سال 2024-25 کیلئے 50 ارب کی ٹارگٹڈ سبسڈی کی منظوری دی گئی۔

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینیفشریز ریلیف پیکج سے مستفید ہوں گے، ریلیف پیکج کے تحت 5 بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی ۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ویئر ہاؤسنگ کو صنعت کا درجہ دینے کی منظوری دے دی ہے۔ اسی طرح ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں بھی 300 روہے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 57 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ دس گرام سونے کی قیمت 256 روپے کمی کے بعد 2 لاکھ 20 ہزار 680 روپے ہوگئی ہے۔ دوسری جانب صدر پاکستان مسلم لیگ ن میاں نوازشریف کی زیر صدارت اہم مشاورتی اجلاس ہوا۔
اجلاس میں عوام کو مہنگائی خاص طور پر بجلی کے مہنگے بلوں میں ریلیف دینے پر تفصیلی غور کیا گیا۔ پارٹی قائد نوازشریف نے کہا کہ یہ ہماری صلاحیتوں کا امتحان ہے کہ مشکل ترین حالات میں بھی عوام کو ریلیف کیسے دینا ہے، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کی طرح اب عوام کو ڈیفالٹ سے بچانا بھی ہمارا بڑا امتحان ہے، وزیراعظم شہبازشریف نے پارٹی صدر کو قومی معاشی ایجنڈے کے خدو خال سے آگاہ کیا۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر