کووڈ 19 ، حکومت کا انٹرمیڈیٹ کاامتحان دے دینے والے یا منتظر، سب طلبہ کو ای کیٹ میں شامل کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت نے کووڈ 19 کی وجہ سے تعلیمی سال اور امتحانات موخر ہونے کے سبب انجینئرنگ یونیورسٹیز میں بروقت داخلے کو یقینی بنانے اور طلبہ کے سال کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے انٹرمیڈیٹ کے طلبہ جو امتحان دے چکے ہیں یا جو ابھی امتحان دیں گے سب کو ای کیٹ (انجینئرنگ کے داخلہ کے لئے امتحان) میں شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا، یونیورسٹیاں ایسے طلبہ کو عارضی بنیادوں پر داخلہ دیں گی جو کہ انکے فائنل امتحان کے نتیجہ سے سے مشروط ہوگا ۔بدھ کووفاقی وزیر تعلیم و پیشہ وارانہ تربیت شفقت محمود کی زیر صدارت انجینئرنگ یونیورسٹیز میں طلبہ کے داخلے کو یقینی بنانے کیلئے پاکستان انجینئرنگ کونسل، انجینئرنگ یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور ایچ ای سی کے اعلیٰ عہدیداروں کا مشاورتی اجلاس ہوا۔کووڈ 19 کی وجہ سے تعلیمی سال اور امتحانات موخر ہونے کے سبب انجینئرنگ یونیورسٹیز میں بروقت داخلے کو یقینی بنانے اور طلبہ کے سال کو ضائع ہونے سے بچانے کے لئے مشاورتی اجلاس میں مختلف آپشنز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اجلاس میں متفقہ طور پر طے پایا کہ پاکستان کے تمام طلبہ جنکا انٹرمیڈیٹ کا امتحان ہو چکا ہوگا یا ابھی ہونا ہوگا، ان سبکو ای کیٹ امتحان/انجینئرنگ کے امتحان میں بیٹھنے کی اجازت ہوگی۔اجلاس میں اس بات کو بھی یقینی بنایا گیا ہے کہ کیمبرج کے A2 کے طلبہ کو بھی ان امتحانات میں بیٹھنے کی اجازت ہو گی اور یونیورسٹیز انکو پروویڑنل ایڈمیشن دیں گی جو کہ انکے فائنل امتحان سے مشروط ہوگا جنکا نتیجہ جنوری میں متوقع ہے۔پس کسی بھی سٹوڈنٹ کو انجینئرنگ کے امتحان میں بیٹھنے سے روکا نہیں جا سکے گا۔وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے ایچ ای سی کی مشاورت سے انجینئرنگ یونیورسٹیز اور متعلقہ اتھارٹیز کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا کہ طلبہ اور تعلیمی اداروں کے لئے رواں سال غیر معمولی نوعیت کا سال ہے جس میں ہمیں غیر معمولی فیصلے لینے پڑے ہیں۔پاکستان انجینئرنگ کونسل اور متعلقہ اتھارٹیز کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی ڈائریکشن پر طلبہ کو ایسی سہولت کاری مہیا کرنا جس میں کسی طالب علم کا سال ضائع نہ ہو قابل تحسین عمل ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر