اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت پاکستان کی جانب سے این ڈی ایم اے نے کورونا سے بچاؤاور علاج کا سامان افغانستان روانہ کر دیا،سامان میں آکسیجن کے 500سلینڈر،آکسیجن کنسنٹریٹر، آئی سی یو وینٹیلیٹر، بائی پیپ اور ڈیجیٹل ایکسرے مشینیں شامل ہیں،امدادی سامان میں پی پی ای کٹس،نیزل کینولہ اور تھرمل گنز بھی شامل ہیں۔بدھ کوکورونا سے بچائو کا سامان افغانستان کے حوالے کرنے کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان تھے جبکہ وزیر اعظم کے خصوصی نمائندہ برائے افغانستان محمد صادق اورپاکستان میں افغانستان کے سفیر بھی تقریب میں شامل تھے۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کورونا سے نمٹنے کے لیے این ڈی ایم اے کی کوششوں کو سراہا۔ پاکستان میں افغانستان کے سفیر نجیب اللہ علی خیل نے پاکستان کی جانب سے بر وقت امداد کی فراہمی پر تشکر کااظہار کیا۔
این ڈی ایم اے نے کورونا سے بچاؤ اور علاج کا سامان افغانستان روانہ کر دیا



