قومی اسمبلی ہنگامہ آرائی میں ملوث ارکان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، گورنر پنجاب

فیصل آباد(نیشنل ٹائمز) گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی ہنگامہ آرائی میں ملوث ارکان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے، جماعت کی تفریق سے آزاد ہوکر ایکشن ہونا چاہیے۔ گورنر پنجاب چودھری سرور نے فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی لاکھوں ووٹ لیکر ایوان میں پہنچتے ہیں، پاکستان کے عوام اراکین اسمبلی کا پارلیمنٹ میں رویہ دیکھتے ہیں تو انہیں دکھ ہوتا ہے، اپوزیشن بجٹ میں ووٹ نہیں دینا چاہی تو کوئی انہیں مجبور نہیں کرسکتا، حکومت نے اس مرتبہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دیا، بجٹ میں خامیاں نکالنے کیلئے کچھ نہیں ملا تو اپوزیشن نے دوسرا راستہ اختیار کیا، بجٹ پاس ہونے میں کوئی دشواری پیش نہیں آئے گی۔ چودھری سرور کا کہنا تھا کہ یہ تیسرا بجٹ ہے جس میں اپوزیشن نے غیر اخلاقی رویہ اپنایا، ن لیگ نے وزیراعظم کو پہلے دن بھی تقریر نہیں کرنے دی۔ انہوں نے کہا کہ چاہتے ہیں برطانوی قوانین پاکستان میں بھی ہوں، برطانیہ میں سپیکر کے اختیارات بہت زیادہ ہے، برطانیہ میں سپیکر کے سامنے وزیراعظم کے بولنے کی بھی جرات نہیں۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر