بنگلہ دیش کے چیف جسٹس عبید الحسن کا مستعفی ہونے کا فیصلہ

ڈھاکہ (نیشنل ٹائمز) بنگلہ دیش کے چیف جسٹس عبید الحسن نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا،چیف جسٹس شام تک اپنا استعفیٰ صدر شہاب الدین کو بھجوادیں،غیر ملکی میڈیا کے مطابق طلباء،وکلاءاور سینکڑوں مظاہرین سپریم کورٹ کے احاطے میں جمع ہوگئے اور انہوں نے بنگلہ دیش کے چیف جسٹس کو مستعفی ہونے کیلئے ایک بجے تک الٹی میٹم دیاگیاتھا،تفصیلات کے مطابق طلبہ مظاہرین ججز کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیںاور انہوں نے سپریم کورٹ کی عمارت کو گھیرے میں لے لیاتھا۔
مظاہرین نے چیف جسٹس کو ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔ طلبہ سمیت سیکڑوں مظاہرین نے بنگلادیش کی سپریم کورٹ کا گھیراو کرلیاتھاجس کے بعد یہ اطلاعات بھی سامنے آئیں تھیں کہ صورتحال تیزی سے خراب ہونے پر چیف جسٹس سپریم کورٹ کی عمارت سے بھاگ گئے تھے۔

میڈیا رپورٹس مطابق ڈھاکا میں سینکڑوں مظاہرین نے سپریم کورٹ کا گھیراو کر لیا تھا انہوں نے استعفیٰ نہ دینے کی صورت میں ججوں کی رہائش گاہوں پر دھاوا بولنے کا اعلان کیا تھا۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس نے نئی بننے والی عبوری حکومت سے مشاورت کے بغیر فل کورٹ اجلاس بلایا تھا جس کے بعد مظاہرہ شروع ہوا تاہم کشیدگی بڑھنے پر فل کورٹ میٹنگ کو اچانک ملتوی کردیا گیا۔طلبہ مظاہرین نے الزام لگایا ہے کہ عدالت کے ججز ایک سازش کا حصہ ہیں جو غم و غصے کو ہوا دے رہے ہیں۔غیرملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ طلبا تحریک کے مظاہرین فل کورٹ میٹنگ کو عدلیہ کی جانب سے بغاوت قرار دے رہے ہیں۔
طلبہ مظاہرین ججز کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے اور چیف جسٹس کو ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔ طلبہ مظاہرین ججز کے احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں اور سپریم کورٹ کو گھیرے میں لئے مظاہرین نے چیف جسٹس کو ایک گھنٹے کا الٹی میٹم دے دیا ہے کہ وہ مستعفی ہو جائیں۔بنگلادیشی طلبا کے احتجاج کے بعد سپریم کورٹ کے چیف جسٹس عبید الحسن نے عہدے سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
بنگلا دیشی میڈیا کے مطابق چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ وہ صدر شہاب الدین سے مشاورت کے بعد باضابطہ قدم اٹھایں گے۔مظاہرین کا کہنا ہے کہ چیف جسٹس اور تمام ججوں کے استعفے تک سڑکوں پر رہیں گے، جبکہ عبوری حکومت کا طلبا تحریک کو دبانے کیلئے دائر فوجداری مقدمات واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔مشیروزارت قانون، انصاف اور پارلیمانی امور ڈاکٹر آصف نذر کا اجلاس کے بعد اعلان کیا گیا کہ اس کے علاوہ یکم جولائی سے 5 اگست کے درمیان دائر مقدمات 3 دن میں واپس لئے جائیں گے۔



  تازہ ترین   
وینزویلا میں قیامت خیز زلزلہ، درجنوں عمارتیں منہدم، 164 افراد ہلاک، 1000 سے زائد زخمی
خلیجی اتحادیوں کا تحفظ ترجیح، ایران پراکسیز کی حمایت ترک کرے: مارکو روبیو
ایران جنگ میں یورپ نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، ٹرمپ کا نیٹو چیف سے ملاقات میں شکوہ
متضاد امریکی بیانات تہران کے واشنگٹن پر عدم اعتماد میں اضافہ کریں گے، ایران
صدر آصف علی زرداری نے فنانس بل 27-2026 کی منظوری دے دی
وینزویلا میں زلزلے سے جانی نقصان پر صدر زرداری کا اظہارِ افسوس
ڈونلڈ ٹرمپ اور لاطینی امریکا کے ممالک کا وینزویلا کی مدد کا اعلان
ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس آج برآمد ہوں گے، سکیورٹی ہائی الرٹ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر