سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول قیمتوں میں 2روپے 13 پیسے اضافے کی مذمت

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز ) نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے پیٹرول قیمتوں میں 2روپے 13 پیسے اضافے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی بجٹ پاس نہیں ہوا اور منی بجٹ آنا شروع ہو گئے ہیں، بجٹ کے دوران پیٹرول کی قیمت میں 2 روپے 13 پیسے اضافے کا جواز نہیں بنتا، اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ قیمتیں بڑھانے کی خفیہ ڈیل کر چکی ہے، تیل کی قیمتوں میں اضافے سے شدید مہنگائی ہوگی، گردشی قرضوں کو پورا کرنے کے لئے حکومت کے پاس کوئی اور پلان موجود نہیں، شیری رحمان نے کہا گردشی قرضہ بڑھنے کی وجہ سے قیمتوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے، صرف قیمتیں بڑھانا ہی حکومت کی واحد حکمت عملی ہے، عوام پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے، تباہی سرکار نے تیل کی قیمتوں میں اضافہ کر کے اپنے بیان سے یو ٹرن لیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر