اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم عمران خان کی ترقی پذیر ممالک کے لیے لابنگ کام کر گئی، 20طاقت ور ممالک نے پاکستان کے حق میں فیصلہ کر لیا،تفصیلات کے مطابق جی 20ممالک نے پاکستان کے لیے 3اعشاریہ 7ارب ڈالرز کا قرض معطل کر دیا ہے، پاکستان کو فوری طور پر قرض کی ادائیگی نہیں کرنی پڑے گی،وفاقی وزیر فواد چوہدری نے جی 20 ممالک کے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران کہا کہ امیر ممالک نے کرونا کے باعث پاکستان کی قرض کی ادائیگی معطل کر دی ہے، گزشتہ برس بھی پاکستان کو یہ سہولت دی گئی تھی،وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ آج ایک بار پھر پاکستان کے لیے قرض معطلی کی منظوری دی گئی ہے، پاکستان کو 3 اعشاریہ 7 ارب ڈالرز کا قرض چند ماہ میں ادا کرنا تھا، تاہم اس کی معطلی سے اب ملکی زر مبادلہ پر پڑنے والا ممکنہ فوری دبائو ختم ہو گیا ہے،فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سال کے آخر تک حالات بہتر ہوں گے تو قرض ادائیگی ممکن ہو سکے گی،جی سیون ممالک کے حالیہ سربراہ اجلاس کے حوالے سے انھوں نے واضح کیا کہ پاکستان جی7 ممالک کی سیاست میں شامل نہیں ہے، پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط دفاعی اور معاشی تعلقات ہیں۔
وزیر اعظم کی لابنگ کام کر گئی،جی 20ممالک نے پاکستان کے لیے 3اعشاریہ 7ارب ڈالرز کا قرض معطل کر دیا



