عالمی بینک اگلے 5سال کے دوران پاکستان کو 8ارب 70کروڑ ڈالرقرض دے گا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) عالمی بینک اگلے 5سال کے دوران پاکستان کو 8ارب 70کروڑ ڈالرقرض دے گا،اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک کی جانب سے ملنے والے فنڈز مختلف ترقیاتی منصوبوں پر خرچ کے جائیں گے،اقتصادی امور ڈویژن نے بتایا کہ پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58منصوبوں پر کام جاری ہے، جن کی مجموعی لاگت 14ارب 80کروڑ ڈالر ہے ، پاکستان کو اب تک 6ارب 16کروڑ ڈالر مل چکے ہیں،اقتصادی امور ڈویژن کا بتانا ہے کہ عالمی بینک 2029تک مزید 8ارب 70کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا، ان میں داسو ہائیڈرو پاور پروجیکٹ فیز ون کے لیے ایک ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے جبکہ داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کے لیے 70کروڑ ڈالر قرض ملے گا، داسو ہائیڈرو پاور اسٹیج ون پروجیکٹ کیلیے 58کروڑ 84لاکھ ڈالر ملیں گے،اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کے لیے 50کروڑ ڈالر اور سندھ میں ہائوسنگ کے منصوبے کے لیے بھی 50کروڑ ڈالر ملیں گے،اس کے علاوہ خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے لیے 46کروڑ ڈالر ، کے پی میں ہائیڈرو اور قابل تجدید توانائی منصوبے کیلئے 45کروڑ ڈالر ، خیبر پختوانخوا میں اخراجات اور ترقیاتی منصوبے کے لیے 40کروڑ ڈالر دیئے جائیں گے،اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق عالمی بینک اعلی تعلیم کی ترقی کے منصوبے کے لیے 40کروڑ ڈالر، پنجاب کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کیلئے 44کروڑ ڈالر ، تربیلا فور توسیعی منصوبے کے لیے 39کروڈ ڈالردے گا۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر