ورلڈ بینک آئندہ 5 برسوں میں پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالرقرض دے گا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ورلڈ بینک مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لیے آئندہ 5 برسوں میں پاکستان کو 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرض دے گا۔اقتصادی امورڈویژن کی دستاویز کے مطابق پاکستان میں عالمی بینک کے تعاون سے 58 منصوبوں پر کام جاری ہے۔ منصوبوں کی مجموعی لاگت 14 ارب 80 کروڑ ڈالر ہے۔پاکستان کو اب تک 6 ارب 16 کروڑ ڈالر مل چکے ہیں۔ عالمی بینک 2029 تک مزید 8 ارب 70 کروڑ ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔دستاویزات کے مطابق داسو ہائڈرو پاور پراجیکٹ فیز ون کیلئے 1 ارب ڈالر کی اضافی فنانسنگ شامل ہے۔ داسو ٹرانسمیشن لائن منصوبے کیلئے 70 کروڑ ڈالر قرض ملے گا۔ داسو ہائیڈرو پاور اسٹیج ون پراجیکٹ کیلئے 58 کروڑ 84 لاکھ ڈالر ملیں گے۔

دستاویزات میں مزید بتایا گیا ہے کہ سندھ فلڈ ایمرجنسی بحالی منصوبے کیلئے 50 کروڑ ڈالر فراہم کیئے جائیں گے جبکہ صوبہ سندھ میں ہاوسنگ کے منصوبے کیلئے 50 کروڑ ڈالر ملیں گے۔پختونخوا میں اخراجات اور ترقیاتی منصوبے کے لیے 40 کروڑ ڈالر شامل ہیں۔ خیبرپاس اکنامک کوریڈور منصوبے کیلئے 46 کروڑ ڈالر ملنے کا امکان ہے جبکہ کے پی کے میں ہائیڈرو اور قابل تجدید توانائی کا 45 کروڑ ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہے۔

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق اعلی تعلیم کی ترقی کے منصوبے کیلئے 40 کروڑ ڈالر قرضہ ملے گا۔ نیشنل ہیلتھ سپورٹ پراجیکٹ فیز ون کیلئے 25 کروڑ 80 لاکھ ڈالر دیئے جائیں گے۔ ترقیاتی منصوبوں میں پنجاب کے دیہی علاقوں میں پانی کی فراہمی کا 44 کروڑ ڈالر کا منصوبہ، تربیلا فور توسیعی منصوبے کیلئے 39 کروڈ ڈالر فنڈنگ اور کے پی کے میں دیہی علاقوں تک رسائی کا 30 کروڑ ڈالر کا منصوبہ بھی شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر