ماہ بہ ماہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز) ماہ بہ ماہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح 8 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی 2024 میں مہنگائی کی ماہانہ شرح میں ہونے والا 2.1 فیصد کا اضافہ ماہانہ بنیاد پر گزشتہ 8 ماہ میں سب سے زیادہ اضافہ قرار۔ تفصیلات کے مطابق ملک میں گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں ماہانہ بنیاد پر 2.1 فیصد اضافہ جبکہ سالانہ بنیاد پر کم ہو کر 11.1 فیصد ہوگئی ہے۔
وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی کے حوالے اعداد وشمار کے مطابق ملک میں گزشتہ ماہ (جولائی) کے دوران سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح کم ہوکر11.1 فیصد ہوگئی ہے جبکہ ماہانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ مہنگائی کی شرح میں 2.1 فیصد اضافہ ہو گیا ہے۔ اعداد و شمار میں بتایا گیا کہ جون 2024 کے دوران ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 12.6 فیصد تک پہنچ گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں مہنگائی کی شرح 13.2 فیصد جبکہ دیہی علاقوں میں 8.1 فیصد ریکارڈ ہوئی، مختلف اشیائے خوردونوش ٹماٹر، تازہ سبزیاں، دال چنا، چکن، دال ماش اور دال مسور کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ ملک بھر میں مہنگائی کی شرح میں 2 فیصد سے زائد اضافہ ہوا تاہم گزشتہ سال جولائی میں مہنگائی کی سالانہ شرح 28 فیصد تھی جو اب کم ہوکر 11.1 فیصد سالانہ پر آگئی ہے۔
جولائی 2023 میں سالانہ مہنگائی 28.3 فیصد کی بلند سطح پر تھی۔ رپورٹ کے مطابق شہری علاقوں میں گزشتہ ماہ ٹماٹرکی قیمت میں 75.82 فیصد اضافہ ہوا، سبزیاں 29.71 فیصد، خشک دودھ 17.34 فیصد مہنگا، دال چنا 15.35 فیصد، چکن 10 فیصد اور دال مونگ 8.75 فیصد مہنگی ہوئی۔ مزید بتایا گیا کہ گزشتہ ماہ ملک میں گندم کا آٹا 8.23 فیصد تک مہنگا ہوا، آلو، سفید چنے، دودھ، گندم، پھل اور شہد کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا جبکہ دال ماش، مسور،مشروبات، چینی،انڈے اور سگریٹ بھی مہنگی ہوئی۔
اسی طرح اسپتال چارجز، فیول، ہوزری، موٹر فیول کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق جولائی میں بیکری آئٹمز، مچھلی اور ٹرانسپورٹ کی کرایوں میں کمی ہوئی جبکہ ایک سال میں کپڑے اور جوتے 18.18 فیصد تک مہنگے ہوئے، سالانہ بنیاد پر ہاؤسنگ، بجلی، پانی، گیس کے چارجز 25.30 فیصد بڑھ گئے ہیں۔ ادارہ شماریات نے بتایا کہ گزشتہ سال کی نسبت صحت کی سہولیات 19 فیصد سے زائد مہنگی ہوچکی ہیں، ایک سال میں ٹرانسپورٹ کرائے 12 فیصد، تفریحی سہولیات 10، ریسٹورنٹس اور ہوٹلز کے چارجز بھی 11 فیصد بڑھ گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر