یو اے ای نے پاکستان سمیت 4 ممالک پر سفری پابندی میں توسیع کر دی

دبئی(نیشنل ٹائمز) اماراتی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز نے اپنی پروازوں میں پاکستانیوں کے سفر کرنے پر عائد پابندی میں 7جولائی تک کی توسیع کر دی۔ ایکسپریس ٹربیون کے مطابق فضائی کمپنی کی طرف سے کورونا وائرس کی وباءکے سبب یہ پابندی پاکستان کے علاوہ بنگلہ دیش، نیپال اور سری لنکا کے شہریوں پر بھی عائد کی گئی ہے اور گزشتہ روز جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس پابندی میں 7جولائی کے بعد مزید توسیع بھی کی جا سکتی ہے۔رپورٹ کے مطابق جب اتحاد ایئرویز کی ویب سائٹ پر پاکستان کے شہروں اسلام آباد، کراچی اور لاہور سے متحدہ عرب امارات کے لیے پروازوں کے لیے سرچ کریں تو ایک پیغام سکرین پر نمودار ہوتا ہے جس میں بتایا جاتا ہے کہ پاکستان کے شہری تاحال اتحاد ایئرویز پر سفر نہیں کر سکتے۔اس پیغام میں یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ پاکستان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور نیپال کے شہریوں کے علاوہ باقی ممالک کے شہری جو گزشتہ 14دن کے اندر ان چاروں میں سے کسی ایک ملک میں گئے ہیں، وہ بھی اتحاد ایئرویز کی کسی پرواز پر سفر نہیں کر سکتے۔اگر آپ سفارت کار ہیں، متحدہ عرب امارات کے شہری ہیں یا آپ کے پاس گولڈن ویزا ہے تو آپ اس پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر