لاہور(نیشنل ٹائمز ) راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں پیش رفت سامنے آئی ہے، ممبرپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پلاننگ اینڈڈویلپمنٹ فرخ نوید کو محکمہ اینٹی کرپشن نے طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرفرخ نوید سابقہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ ہیں اور وہ پی اینڈ ڈی میں رنگ روڈ منصوبہ دیکھ رہے تھے، ڈاکٹرفرخ نوید سے رنگ روڈ انکوائری سے متعلق محکمہ اینٹی کرپشن میں پوچھ گچھ ہوگی۔ ذرایع کا کہنا ہے کہ رنگ روڈ انکوائری ٹیم قانونی، تکنیکی اور معاشی ماہرین پر مشتمل ہے، انکوائری ٹیم اسکینڈل کی تمام پہلوں سے تفتیش کررہی ہے۔
راولپنڈی رنگ روڈ اسکینڈل میں پیش رفت



