لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا ویکسین ختم

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور سمیت پنجاب بھر میں کل سےکورونا ویکسین ختم ہے جس کی وجہ سے ویکسی نیشن کا عمل بھی دو روز سے معطل ہے۔حفاظتی ٹیکوں سے متعلق توسیعی پروگرام ای پی آئی حکام کے مطابق ویکسین کی 20 ہزار ڈوزز آج آنے کا امکان ہے۔دوسری جانب کورونا ویکسین ختم ہونے سے لاہور کے ایکسپو سینٹر کے باہر شہریوں کا رش ہے جس کی وجہ سے سکیورٹی گارڈز دروازے سے ہی شہریوں کو واپس بھیج رہے ہیں۔شہریوں کو بتایا جارہا ہےکہ نادرا کا ڈیٹا اپ ڈیٹ ہونے والا ہے جس کی وجہ سے سسٹم بند ہے لہٰذا 2 روز بعد ایکسپو سینٹرمیں ویکسین لگائی جائے گی۔ ذرائع کا بتانا ہےکہ پنجاب کے دوسرے شہروں میں بھی ویکسین کا 3 روز کا اسٹاک رہ گیا ہے اور محکمہ صحت پنجاب نے مزید ویکسی نیشن کی ڈیمانڈ کردی ہے۔ذرائع کے مطابق بہاولپور اور فیصل آباد میں ویکسی نیشن کا عمل روک دیا گیا ہے جب کہ گوجرانوالہ کے 6 ڈویژن میں ویکسین کے اسٹاک میں کمی آگئی ہے، ملتان میں بھی ویکسین کا مزید اسٹاک موجود نہیں اور پہلے سے موجود ویکسین لگائی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہےکہ ویکسین کی قلت کی وجہ سے ویکسی نیشن سینٹرز پر ویکسین کی پہلی خوراک لگانے کا عمل رک گیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر