کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 5روپے 45 پیسے مہنگی ہونے کا امکان

کراچی (نیشنل ٹائمز) شہر قائد کے شہریوں کیلئے بری خبر،بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 5روپے 45پیسے مہنگی ہونے کا امکان،کے الیکٹرک نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست جمع کروا دی جس میں اضافہ مئی اور جون کے ماہانہ ایف سی اے کی مد میں مانگا گیا۔درخواست کے مطابق مئی کیلئے 2 روپے 53 پیسے کا اضافہ مانگا گیا ہے جبکہ ماہ جون میں ایف سی اے کی مد میں 2 روپے 92 پیسے اضافہ مانگا گیا ہے۔
نیپرا اتھارٹی کے الیکٹرک کی درخواست پر آج سماعت کرے گی۔ اتھارٹی سماعت کے بعد قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ اس سے قبل سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی ( سی پی پی اے) نے فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے اضافے کیلئے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کی تھی۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 2 روپے 63 پیسے اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نظرثانی شدہ درخواست نیپرا میں دائر کردی تھی۔سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے جون 2024 کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اضافے کی درخواست کی گئی ہے، سی پی پی اے کی درخواست پر نیپرا میں سماعت 31 جولائی کو ہوگی۔ سینٹرل پاورپرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے اس سے قبل 2 روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرائی گئی تھی۔سی پی پی اے کے مطابق جون میں پانی سے 35.13 اور مقامی کوئلے سے 11.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی، جون میں فرنس آئل سے 1.95 اور مقامی گیس سے 8.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔سی پی پی اے کی جانب سے کہا گیا کہ گذشتہ ماہ درآمدی ایل این جی سے 18.10 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ جون میں جوہری ایندھن سے 14.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر