انوشے اشرف بجلی کے بلوں کو لیکر کسی معجزے کی منتظر

لاہور (نیشنل ٹائمز) حال ہی میں شادی کرنے والی معروف وی جے، ماڈل، میزبان اور اداکارہ انوشے اشرف بجلی کے بلوںکو لیکرکسی معجزے کی منتظر ہیں۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر میزبان نے سوال جواب کا سیشن رکھا۔اس دوران ایک صارف نے بجلی کے مہنگے بل سے متعلق اپنا دکھ بیان کرتے ہوئے لکھا کہ بجلی کا بل، اپریل میں 52 ہزار، مئی میں 77 ہزار، جون میں ایک لاکھ اٹھائیس ہزار جولائی میں ایک لاکھ سنتالیسہزار، یہ پاگل پن ہے۔انہوں نے صارف کو حوصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ یہ بہت برا ہے، مجھے بہت افسوس ہے کہ ہم سب اس پاک ٹیکستان میں مشکلات کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید لکھا کہ میں جب ایک غریب آدمی کو مسکراتے ہوئے دیکھتی ہوں تو کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ وہ کیسے ان مشکلات کا سامنا کر رہا ہے۔ وہ کیا چیز ہے جو اسے اس مشکل زندگی میں آگے بڑھنے کی ہمت دیتی ہے۔انوشے کے مطابق ہر گزرتا سال مزید گرم تر ہوتا جائے گا اور ہم بجلی کے بلوں کو لیکر کہاں کھڑے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ بس اب ایک معجزے کی ضرورت ہے، وقت آ گیا ہے۔ ہم سب اپنی زندگیوں میں بہترین دن دیکھیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر