مہنگائی بدستور بے قابو، پیاز ٹماٹر سمیت کئی سبزیاں مہنگی، برائلر کو بھی پر لگ گئے

لاہور (نیشنل ٹائمز) مہنگائی کی صورتحال بدستور قابو سے باہر، پیاز، ٹماٹر سمیت کئی سبزیاں مہنگی ، برائلر کی قیمت میں بھی اضافہ ہو گیا۔ مارکیٹ کمیٹی کے مطابق پیاز دو روپے کلو مزید مہنگا ہو گیا، پیاز کا سرکاری نرخ 95 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں پیاز 130 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ، ٹماٹر کا سرکاری نرخ 135 روپے کلو مقرر جبکہ مارکیٹ میں ٹماٹر 160 روپے کلو بیچا جا رہا ہے۔ دوسری جانب آلو کا نرخ 82 روپے کلو مقرر ہوا ہے جبکہ مارکیٹ میں آلو 100 روپے کلو تک پہنچ گیا، لہسن کا سرکاری نرخ 10 روپے اضافے سے 395 روپے کلو مقرر مارکیٹ میں لہسن 550 روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے۔ ادرک کا سرکاری نرخ 640 روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں ادرک 800 روپے کلو، لیموں کے نرخ 15روپے اضافے سے 390روپے کلو مقرر، مارکیٹ میں لیموں 500روپے کلو تک بیچا جا رہا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پھول گوبھی 150 اور بند گوبھی 250 روپے کلو بیچی جا رہی، برائلر گوشت بھی پانچ روپے کلو مہنگا ہو نے سے 589روپے کلو تک جا پہنچا ہے ، فارمی انڈے کے نرخ ایک روپے اضافے سے 260روپے فی درجن ہیں۔



  تازہ ترین   
پاک فوج کا ایم آئی-17 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، تمام اہلکار شہید
قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے قومی ترقیاتی بجٹ کی منظوری دیدی
خلیجی ممالک اپنی سرزمین امریکا یا اسرائیل کو فراہم نہ کریں، معاونت دشمنی تصور ہوگی: ایران
پاک افغان سرحد پر کامیاب کارروائیاں، 26 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک، 4 اہم اہداف تباہ
مری ایکسپریس وے پر وین میں آتشزدگی، 10 سیاح جھلس کر جاں بحق…..
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر