سندھ حکومت کا سانحہ گھوٹکی اور خضدار میں جاں بحق افرادکے ورثاکوفی کس 5لاکھ روپے اور زخمیوں کوایک،ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان

کراچی(نیشنل ٹائمز ) سندھ حکومت نے سانحہ گھوٹکی اورخضدار میں جاں بحق افرادکے ورثاکوفی کس 5لاکھ روپے اور زخمیوں کوایک،ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے سانحہ گھوٹکی اورخضدارکے متاثرین کی مالی مددکافیصلہ کرلیا ، وزیراطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ گھوٹکی ٹرین حادثیکے جاں بحق افرادکیورثاکوفی کس 5لاکھ روپے اور زخمیوں کوایک،ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ خضدارمیں سندھ کے شہری حادثے کاشکارہوئے، خضدارحادثیکیجاں بحق افرادکیورثاکوفی کس 5لاکھ اور زخمیوں کوایک لاکھ دیے جائیں گے۔ ناصرحسین شاہ نے مزید کہا کہ بلاول بھٹوزرداری کو عوام کی پریشانیوں کااحساس ہے، احساس پروگرام والیحادثات سیمتاثرافرادکی مدد نہیں کرتے ، ہم منتظر رہے کہ وفاقی حکومت کوشاید کچھ احساس ہو۔ یاد رہے ملت ایکسپریس اورسرسید ایکسپریس کے درمیان تصادم کا خوفناک واقعہ پیش آیا ، جس میں 63 افراد جاں بحق جبکہ 100 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔ دوسرے واقعے میں خضدار کے قریب بھلونک تھانے کی حدود میں تیز رفتار مسافر کوچ الٹ گئی جس کے نتیجے میں 18 مسافر جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
پاکستان امن کی پہچان: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، سکیورٹی بھی فول پروف
پاکستان نے منفرد مقام حاصل کر لیا، دنیا میں امن کا داعی بن کر ابھرا ہے: نواز شریف
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر