نئے مالی سال کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) ملک میں نئے مالی سال کے مسلسل چوتھے ہفتے بھی مہنگائی میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ،گزشتہ ایک ہفتے میں 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 8 اشیا ء سستی اور 24 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ پاکستان ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں چکن 4.8 فیصد ، لہسن 2 فیصد، دال چنا ایک.87فیصد اور انڈے ایک.7 فیصد مہنگے ہوئے۔ایک ہفتے میں ٹماٹر 9.19فیصد اور 2.14فیصد سستے ہوئے، حالیہ ہفتے لیکوئیفائیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت ایک فیصد کم ہوئی۔واضح رہے کہ اپریل میں بجٹ 2024-25 میں ٹیکس کے سخت اقدامات، عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے اور سپلائی کے درمیان بڑھتے ہوئے فرق کے باعث اشیائے خوردونوش، خاص طور پر دالوں کی قیمتوں میں اضافے ریکارڈ کیا گیا تھا۔چاول کے ایکسپورٹر فیصل انیس مجید نے کہا تھا کہ وفاقی حکومت نے دالوں کی درآمد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) 1.25 فیصد سے بڑھا کر 1.85 فیصد کردی ہے، جس کے بعد فائلرز اور نان فائلرز پر اضافی ٹیکس لگا دیا گیا ہے، اور اس کے نتیجے کے طور پر، دالوں کی مارکیٹ میں مستقبل کی قیمتوں کے بارے میں پریشانی پائی جاتی ہے۔ریٹیلر نے بھی بڑھتی ہوئی بین الاقوامی قیمتوں اور بجٹ میں ٹیکس کے نئے اقدامات کا حوالہ دیتے ہوئے دالوں کی زیادہ قیمتیں وصول کرنا شروع کر دی تھیں، اس کے علاوہ محرم میں مختلف دالوں بالخصوص چنے کی مانگ بڑھ گئی۔مثال کے طور پر، مختلف خصوصیات والی چنے کی دالوں کی ریٹیل قیمت اب 320-360 روپے فی کلو کے درمیان ہے، بجٹ سے پہلے ان دالوں کی قیمت 280-320 روپے فی کلو تھی۔اسی طرح مسور، مونگ اور ماش کی دالوں کی قیمت بالترتیب 280-320، 280-320 اور 530-580 روپے فی کلو سے بڑھ کر 300-340، 300-360 اور 540-600 روپے فی کلو ہوگئی ہیں۔کراچی ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین رف ابراہیم نے کہا تھا کہ بجٹ کے بعد مختلف دالوں کی ہول سیل قیمتوں میں 94 روپے فی کلو تک کا اضافہ ہوا ہے۔تاہم، ریٹیلرز نے ابھی تک مختلف دالوں، خاص طور پر پریمیم گریڈ کی چنے کی دالوں میں تیزی سے اضافے کو پورا کرنا ہے، جن کی قیمتیں 89-94 روپے فی کلو تک بڑھ گئی ہیں۔انہوں نے کہا تھا کہ کابلی چنا ،سفید چنا کی قیمت 362 روپے فی کلو کے مقابلے میں اب 410 روپے ہے، چھوٹا چنا 250 روپے فی کلو سے بڑھ کر 272 روپے ہو گیا ہے۔ کالے چنے کی قیمت 217 روپے فی کلو کے مقابلے میں اب 275 روپے رکھی گئی ہے۔فیصل انیس مجید نے کہا تھا کہ کالے چنے کی قیمت میں اضافے کی ایک اور وجہ اس کی فصل کو ہونے والے نقصان کے بعد وسیع پیمانے پر بھارت کی طرف سے خریدنا ہے، اس کے علاوہ، بھارت نے مقامی مانگ کو پورا کرنے کے لیے کالے چنے کی درآمد پر 60 فیصد درآمدی ڈیوٹی بھی ہٹا دی ہے۔بھارت کی بڑے پیمانے پر خریداری کی وجہ سے کالے چنے کا عالمی مارکیٹ ریٹ 650 ڈالر سے بڑھ کر 900 ڈالر فی ٹن ہو گیا ہے، آسٹریلیا میں بھی کالے چنے کی محدود مقدار ہے کیونکہ اس کی نئی فصل ستمبر/اکتوبر تک آئے گی۔انہوں نے دعوی کیا کہ دیگر دالوں میں کوئی بحران نہیں ہے کیونکہ گزشتہ ماہ مختلف دالوں کے عالمی مارکیٹ ریٹ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی۔ریٹیلرز کا کہنا ہے کہ محرم میں زیادہ مانگ کے پیش نظر چینی کی قیمت بھی 150 روپے فی کلو سے بڑھ کر 160 روپے ہوگئی ہے۔



  تازہ ترین   
آبنائے ہرمز سے خود تیل لائیں، امریکا مدد نہیں کرے گا: ٹرمپ یورپی ممالک پر برس پڑے
اسلام آباد میں تاجر کا قتل افسوسناک واقعہ، گینگ گرفتار کر لیا: طلال چودھری
وزیر خارجہ اسحاق ڈار ایک روزہ دورہ پر چین پہنچ گئے
اسحاق ڈار کا دورہ اہم، ایران سمیت علاقائی امور پر یکساں مؤقف رکھتے ہیں: چین
ٹرمپ آبنائے ہرمز کے بغیر بھی جنگ ختم کرنے پر آمادہ: امریکی اخبار، عرب ممالک اخراجات دیں: وائٹ ہاؤس
ثالثی پیشکش نیک نیتی پر مبنی، فیصلے فریقین نے خود کرنے ہیں: سفیر پاکستان
اسرائیلی پارلیمنٹ میں فلسطینیوں کو سزائے موت دینے کا متنازعہ قانون منظور
ایران کے اسرائیل اور امریکی کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز، ویپن سپورٹ تنصیبات پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر