پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا تعین، دو تجاویز تیار کرلی گئی ہیں، اوگرا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز )اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کا حکومتی اختیار ختم کرنے پر قیمتوں کے تعین کے بارے میں دو تجاویز تیار کرلیں ہیں۔اوگرا ذرائع کے مطابق پہلی تجویز یہ ہے کہ قیمتوں کے تعین کا اختیار بطور ریگولیٹر اوگرا کو ہی دیا جائے جبکہ دوسری تجویزمیں قیمتوں کے تعین کا اختیار مارکیٹ خود کرے، اوگرا اسے مانیٹر کرے گا۔ذرائع کے مطابق اوگرا کی بطور ریگولیٹر دونوں تجاویز اعلی سطح اجلاس میں پیش ہوں گی، جبکہ تجاویز پر پیٹرولیم ڈویژن کے ساتھ مشاورت اور پھر وزیراعظم سے منظوری ہوگی۔ذرائع نے بتایا کہ پیٹرولیم ڈویژن ایک ہفتے میں قیمتوں کے تعین بارے حتمی فیصلہ کرے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے قیمتوں کے تعین سے متعلق اپنی ذمہ داری ختم کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے، جبکہ پیٹرولیم قیمتوں کے علاوہ کسی بھی چیز کی قیمت کا تعین حکومت نہیں کرتی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے اضافے پر ساری تنقید حکومت پر ہوتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ قیمتوں کے تعین سے متعلق آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو بھی اختیار دیا جا سکتا ہے، تاہم آئل مارکیٹ کمپنیوں کو قیمتوں کے تعین کا اختیار دینے سے اجارہ داری کا خدشہ ہوگا، اور پیٹرولیم ڈیلرز او آئی سی کو قیمتوں کا اختیار دینے پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
جنگ جاری رہے گی، ٹرمپ کا آئندہ 2 سے 3 ہفتوں میں ایران پر مزید شدید حملے کرنے کا اعلان
کیا امریکا اسرائیل کی خاطر آخری امریکی فوجی تک لڑنے کیلئے تیار ہے؟ ایرانی صدر
شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے میں فتنہ الخوارج کی نقل و حمل ناکام، 8 دہشتگرد ہلاک
ٹرمپ کی باتیں مضحکہ خیز، کبھی سر نہیں جھکایا، آبنائے ہرمز بھول جائیں: ایرانی فوج
ایران میں مزید کیا حاصل کرنا باقی ہے؟ آسٹریلوی وزیراعظم
جنگ کا 34 واں روز: یو اے ای آبنائے ہرمز بزور طاقت کھلوانے کیلئے تیار: امریکی اخبار
لبنان میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر یوسف ہاشم اسرائیلی حملے میں شہید
ایران نے جنگ بندی کی درخواست کردی: ٹرمپ کا دعویٰ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر