این ایف سی اور ترقیاتی بجٹ میں سندھ کو اس کے جائز حصے سے محروم رکھا جارہا ہے، پی پی پی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کی بریفنگ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پی پی پی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی سندھ کی پارلیمانی پارٹی نے صوبے کے حالات پر بریفنگ دی۔ پی پی پی سندھ کی پارلیمانی پارٹی نے بریفنگ دی کہ این ایف سی اور ترقیاتی بجٹ میں سندھ کو اس کے جائز حصے سے محروم رکھا جارہا ہے۔ سندھ میں مردم شماری کم دکھائی گئی‘ جس کی وجہ سے وسائل بھی کم مل رہے ہیں۔ ٹی پی لنک کینال کھول کر جان بوجھ کر سندھ کی 60 سالہ تاریخ میں سب سے زیادہ پانی کی قلت پیدا کی گئی۔ارسا کی ناانصافی کو ہم سندھ پر معاشی حملہ تصور کرتے ہیں۔ سندھ کے حقِ روزگار پر ٹارگٹڈ اور ایک منظم حملہ کیا جارہا ہے۔سندھ کے وسائل پر ڈاکا مار کر اس پیسے کو اپنی سیاسی مہم کے لئے استعمال کرنے کی کوشش ہورہی ہے۔ سندھ کے معاشی قتل کی کوششوں اور سندھ پر معاشی حملوں کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ پی پی پی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے بھی شرکت کی۔ پی پی پی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی سربراہی وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کی۔ پی پی پی سندھ کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں سید قائم علی شاہ اور نثار کھوڑو سمیت پی پی پی کے تمام وزرا، اراکین اسمبلی، مشیر اور معاونین خصوصی نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
امید ہے امریکا، ایران امن کیلئے بات چیت اور جنگ بندی جاری رکھیں گے: اسحاق ڈار
ایران کے ساتھ کسی معاہدے پر نہیں پہنچ سکے: جے ڈی وینس، امریکی وفد واپس روانہ
ایک نشست میں معاہدے کی توقع نہیں کرنی چاہئے، متعدد نکات پر اتفاق ہوا: ایران
مذاکرات کا نتیجہ جو بھی ہو، حکومت اپنے عوام کے ساتھ کھڑی ہے: ایرانی صدر
وزیراعظم سے ایرانی وفد کی ملاقات، شہباز شریف کا خطے میں امن کیلئے بامعنی ثالثی کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ
امریکا جنگ جیت چکا، مذاکرات کامیاب ہوں نہ ہوں فرق نہیں پڑتا: ٹرمپ
ایران کے خلاف اسرائیل کی مہم ابھی ختم نہیں ہوئی: نیتن یاہو
امریکہ-ایران مذاکرات کا ایک اور دور شروع، نتیجہ خیز ہونے کا امکان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر