وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ ٹیلی فونک رابطے میں دونوں وزرائے خارجہ کے مابین دو طرفہ تعلقات،مختلف شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان، روس کے ساتھ اپنے دو طرفہ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے ۔وقت کے ساتھ ساتھ، ان دو طرفہ تعلقات میں وسعت انتہائی خوش آئند ہے ۔پاکستان، روس کے ساتھ کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ کیلئے پرعزم ہے ۔روسی وزیر خارجہ کے دورہ ء پاکستان سے دو طرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ روسی وزیر خارجہ کے دورہ، پاکستان کے دوران، ہمیں اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ ء خیال کا موقع ملا۔ پاکستان سٹریم گیس پائپ لائن منصوبے پر دونوں ممالک کے مابین ضمنی معاہدے پر دستخط، انتہائی مثبت پیش رفت ہے۔ہم توانائی کے شعبے میں تعاون کے فروغ کیلئے اس منصوبے کے جلد آغاز کے متمنی ہیں ۔ہم روس کی طرف سے پاکستان سے چاول کی امپورٹ پر عائد پابندی کے خاتمے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور روس کے مابین دو طرفہ تجارت کے حجم میں اضافے کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔وزیر خارجہ نے کرونا وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پاکستان کی معاونت پر روسی وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے،انہیں روسی کرونا ویکسین “سپوتنک” کی 5 ملین ڈوزز کی جلد فراہمی کیلئے یاددہانی کروائی۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔



  تازہ ترین   
امریکہ، ایران اور عمان آبنائے ہرمز پر عبوری معاہدے کے قریب، آج اعلان متوقع
مودی سرکار کے اقدامات نے بھارتی ریاستی جبر میں اضافہ کیا: صدر، وزیراعظم
’’یوم استحصال‘‘: پاک فوج کا کشمیری عوام سے غیر متزلزل یکجہتی کے عزم کا اعادہ
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر