چین کی عطیہ کردہ نوول کروناوائرس ویکسینز کی دوسری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی

ڈھاکہ(شِنہوا)چینی حکومت کی جانب سے عطیہ کردہ سائنوفارم نوول کروناوائرس ویکسینز کی دوسری کھیپ بنگلہ دیش پہنچ گئی ہے۔بنگلہ دیش کی وزارت دفاع کے تحت محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بنگلہ دیشی فضائیہ(بی اے ایف) کے ویکسینز منتقل کرنے والے 2ہوائی جہاز بیجنگ سے اتوار کی شام مقامی وقت کے مطابق تقریبا 5بج کر 30منٹ پر بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ پہنچے۔ پہلی خوراک کے بعد ترسیل میں بحران آنے پر ڈھاکہ کی جانب سے آکسفورڈ-آسٹرازینکا ویکسین کو معطل کرنے کے بعد بنگلہ دیش میں دوا سازی کے منتظم ادارے نے اپریل میں سائنوفارم نوول کروناوائرس ویکسین کی ایشیائی ملک میں ہنگامی استعمال کی منظوری دی تھی۔دوسری کھیپ کا عطیہ چین کے ریاستی کونسلر ووزیرخارجہ وانگ یی کی بنگلہ دیش کے وزیرخارجہ اے کے عبدالمومن کے ساتھ21مئی کو فون پر بات چیت کے بعد دیا گیا۔چین کی جانب سے عطیہ کردہ ویکسینز کی پہلی کھیپ 12مئی کو بنگلہ دیش پہنچی تھی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر