سندھ میں کاروبار1 روز بند کرنے اور تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا فیصلہ

کراچی (نیشنل ٹائمز) سندھ میں کاروبار صرف ایک دن اتوار کو بند ہوگا اور باقی پورے ہفتے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزیرتعلیم سندھ سندھ سعید غنی نے بتایا ہے کہ چھٹی سے آٹھویں جماعت کی کلاسز 50 فیصد حاضری کے ساتھ (آج)منگل 15 جون شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،کرونا کی صورتحال میں بہتری پر پرائمری کلاسز 21 جون سے کھولیں گے،تمام کلاسز میں حاضری کا تناسب 50 فیصد ہوگا، اسکولز کے تمام عملے کی ویکسینیشن ہونا لازمی ہوگا۔پیر کو سندھ کرونا وائرس ٹاسک فورس اجلاس میں اہم فیصلے کرلئے گئے ہیں۔ اجلاس میں وزیراعلی سندھ نے بتایا کہ کہ ڈرائیونگ لائسنس بنوانے کیلئے کرونا ویکسین لازمی ہوگی۔ سندھ میں کرونا مریضوں کی تشخیص کی شرح چار اعشاریہ پانچ فیصد پر آگئی ہے۔ وزیراعلی سندھ کا مزید کہنا تھا کہ اسپتالوں پر اب کچھ دبا کم ہوا ہے۔ بیرون ممالک سے آئے ہوئے 37 ہزار105 مسافروں کے ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 80 مسافروں کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔ بیرون ممالک سے آئے 50 مسافر صحت یاب ہوگئے۔ انھوں نے بتایا کہ کراچی میں کل 9 اعشاریہ پانچ نئے کیسزتشخیص ہوئے۔ حیدرآباد میں تشخیص کی شرح پانچ اعشاریہ پینسٹھ فیصد ہے۔ کراچی کے ضلع شرقی میں تشخیص کی شرح 12 فیصد ہے۔ ضلع جنوبی میں تشخیص کی شرح 9 فیصد ہے۔ جون میں اب تک 192 مریض انتقال کرگئے۔ وزیراعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ابت ک 30 لاکھ 35 ہزار998 کوویڈ ویکسین کے ڈوزز موصول ہوچکی ہیں۔ اس وقت تک 24 لاکھ 66 ہزار 458 ڈوزز استعمال ہوچکے ہیں۔ اس کیعلاوہ وزیراعلی سندھ نے کراچی کے ایکسپو سینٹر پر بغیر ویکسین سرٹیفکیٹ جاری کرنے کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے متعلقہ شخص کے خلاف آجی پولیس اور وزارت داخلہ کو سخت کارروائی کرنے کی ہدایت دی ہے۔ انھوں نے کہا ہے کہ ہم کرونا کے خلاف جاری کسی کام میں کوئی کرپشن یا نااہلی برداشت نہیں کرینگے۔



  تازہ ترین   
پاکستان امن کی پہچان: امریکا اور ایران کے درمیان مذاکرات کا آغاز آج اسلام آباد میں ہوگا
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
اسلام آباد میں بڑی بیٹھک کی بڑی تیاری، سکیورٹی بھی فول پروف
پاکستان نے منفرد مقام حاصل کر لیا، دنیا میں امن کا داعی بن کر ابھرا ہے: نواز شریف
لبنان میں اسرائیلی حملے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہیں: ایرانی صدر
اسلام آباد امن مذاکرات سے بہت پُرامید، اسرائیل حملے کم کر دے گا: ٹرمپ
امریکا کے ساتھ جنگ نہیں چاہتے، حقوق کا دفاع کیا جائے گا: ایرانی سپریم لیڈر
آئین پر مکمل عملدرآمد سے ہی جمہوریت قائم رہ سکتی ہے: صدر اور وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر