اسلام آباد میں شہریوں کو سڑک پر ہی گاڑی کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کی سہولت فراہم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد میں شہریوں کو سڑک پر ہی گاڑی کی رجسٹریشن، ٹرانسفر اور ٹوکن ٹیکس ادا کرنے کی سہولت فراہم کردی گئی۔ اسلام آباد میں گاڑی کی رجسٹریشن ، ٹرانسفر یا ٹوکن ٹیکس جمع کروانے کے لیے ایکسائز آفس جانے کی کوئی ضرورت نہیں۔ اب یہ کام ہو گا شہر کی کسی بھی شاہراہ یا کمرشل سینٹر میں۔ وفاقی دارالحکومت میں اس سہولت کا افتتاح کرتے ہوئے چیف کمشنر اسلام آباد عامر علی احمد نے کہا کہ امید ہے دارالحکومت میں فراہم کی جانے والی یہ سروس باقی ملک کے لیے بھی مثال بنے گی۔ شہریوں نے ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کی نئی سروس کی فراہمی پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا ہے۔ ڈائریکٹر ایکسائز بلال اعظم کا کہنا ہے کہ شہریوں کو سہولت کے ساتھ سرکاری ویونیو میں بھی اضافہ ہوگا۔



  تازہ ترین   
اسحاق ڈار یروشلم سے متعلق وزارتی اجلاس میں شرکت کیلئے اردن پہنچ گئے
آبنائے ہرمز کا جنوبی بحری راستہ بدستور کھلا ہے، سینٹ کام
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ’’یومِ استحصالِ کشمیر‘‘ منایا جارہا ہے
یمن: بحیرۂ احمر میں بھارتی کارگو جہاز پروجیکٹائل حملے کے بعد ڈوب گیا
پاکستان اور ایران کا دوطرفہ تجارت 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کے عزم کا اعادہ
لکی مروت: انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں، خوارج کے ٹھکانے تباہ، متعدد دہشتگرد ہلاک
ایران کو آخری موقع دے دیا، آبنائے ہرمز کل مکمل طور پر کھل جائے گی: ٹرمپ کا دعویٰ
آزاد کشمیر الیکشن: ایل اے 27 اور 28 کے 54 پولنگ سٹیشنز پر ووٹنگ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر