شاہ رخ اور سلمان خان کے مکیش امبانی کی اہلیہ کیساتھ ڈانس کے چرچے

ممبئی (نیشنل ٹائمز) ایشیا کی امیر ترین کاروباری شخصیات میں سرِ فہرست مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے بیٹے کی شادی پر بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ ڈانس کیا۔گزشتہ روز ممبئی میں مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی جس میں بالی ووڈ ستاروں سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی دنیا بھر کی معروف شخصیات نے شرکت کی۔عالمی میڈیا سمیت سوشل میڈیا پر اننت اور رادھیکا کی شادی کے خوب چرچے ہورہے ہیں، اس جوڑے کی شادی کی تقریب کی مختلف ویڈیوز بھی سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔وائرل ویڈیوز میں سے ایک ویڈیو بالی ووڈ خانز یعنی سلمان خان اور شاہ رخ خان کی بھی ہے جنہوں نے پری ویڈنگ تقریبات کی طرح اننت امبانی کی بارات میں بھی خوب ڈانس کیا۔مکیش امبانی کی اہلیہ نیتا امبانی نے اپنے بیٹے کی خوشی کا جشن مناتے ہوئے پہلے شاہ رخ خان اور سلمان خان کے ساتھ ڈانس کیا اور پھر انہوں نے کنگ خان کی اکلوتی بیٹی سہانا خان کے ساتھ بھی پارٹی ڈانس کیا۔سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تبصرے کرتے ہوئے کہا کہ یہ واحد شادی ہے جس میں بالی ووڈ اور ہالی ووڈ اسٹارز نے ایک فلور پر ڈانس کیا ہے۔واضح رہے کہ اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات گزشتہ 7 ماہ سے جاری تھیں اور اس جوڑے کی شادی کی آخری تقریب 14 جولائی کو ہوگی۔



  تازہ ترین   
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا چند دنوں میں ایران سے متعلق پیشرفت کا دعویٰ
شام کے شہر حمص میں بس پر فائرنگ: 7 افراد ہلاک، 4 زخمی
ہردیپ سنگھ نجر کے قتل میں بھارت ملوث تھا: کینیڈین وزیراعظم
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے: خواجہ آصف
سندھ طاس معاہدہ پاکستانیوں کی زندگی اور بقا کا مسئلہ، یکطرفہ معطلی غیر قانونی ہے: عطاء تارڑ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر