آئی ایم ایف کیساتھ 6.5 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ 2 ہفتوں میں طے پانے کا امکان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) عالمی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف) کے ساتھ 6.5 ارب ڈالر کا قرض معاہدہ آئندہ دو ہفتوں میں طے پانے کا امکان ہے۔ قرض پروگرام کیلئے وزیراعظم آفس کی جانب سے آئی ایم ایف حکام سے رابطہ کیا جائے گا۔ نجی ٹی وی کے مطابقپاکستان اور آئی ایم ایف کی 8 ارب ڈالر کے بجائے ساڑھے 6 ارب ڈالر پر بات فائنل ہو رہی ہے، آئی ایم ایف مشن کے ساتھ معاشی ٹیم گزشتہ تین دنوں سے ورچوئلی بات چیت کر رہی ہے۔ وزیراعظم آفس اور وزارت خزانہ کی جانب سے ایم ڈی آئی ایم ایف سے رابطہ کیا جائے گا۔ پاکستان آئی ایم ایف شرط پر تمام پیشگی اقدامات پر عملدرآمد کر چکا اس لئے مشن کی آمد متوقع نہیں ہے۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر