کاروبار سعودی گروپ کی سرمایہ کاری، شیل پاکستان کے 77.42 فیصد شیئرز خرید لیے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سعودی گروپ ایساد ہولڈنگ نے متحدہ عرب امارات میں قائم وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے ذریعے شیل پاکستان لمیٹڈ کے 77.42 فیصد شیئر ہولڈنگ اور کنٹرول حاصل کر لیا۔شیل پاکستان لمیٹڈپاکستان اسٹاک ایکسچینج میں لِسٹِڈ ہے اور پاکستان میں موٹر ایندھن اور لوبریکینٹس کی ریٹیل سپلائی کا کام کر رہی ہے۔ وافی انرجی ایل ایل سی نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مقاصد کے لیے ہولڈنگ لمیٹڈ قائم کی ہے۔مسابقتی کمیشن نے بھی ان حصص کی خریداری کی منظوری دے دی۔ مسابقتی کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق شیل پاکستان کے تینوں متعلقہ مارکیٹوں میں الگ الگ حصص ہیں لیکن مجوزہ ٹرانزیکشن کے بعد ان مارکیٹوں میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی اور نہ ہی وافی انرجی ہولڈنگ لمیٹڈ کے متعلقہ مارکیٹوں میں بالا دست ہونے کا باعث بنے گی۔چیئرمین مسابقتی کمیشن ڈاکٹر کبیر احمد سدھو نے کہا کہ اس پیشرفت سے ریٹیل فیول سپلائی چین میں خدمات کے معیار اور کمپٹیشن کو فروغ دینے کی امید ہے اوریہ پاکستانی مارکیٹوں کو پھلنے پھولنے میں مدد دے گی۔دوسری جانب ترجمان شیل پاکستان کے مطابق فروخت کا عمل ایک سال سے جاری ہے، مکمل ہونے میں مزید 2 ماہ لگ سکتے ہیں۔ترجمان کا کہناتھاکہ لبریکنٹ بزنس کے شیئرز بھی فروخت ہورہے ہیں، شیل کا برانڈ بدستور موجود رہے گا۔



  تازہ ترین   
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے
لانگ مارچ معاملہ: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان براہ راست رابطہ
خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی کا نفاذ؟ اہم فیصلہ آج متوقع
معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے: وزیراعظم
چین اور پاکستان ہر موسم کے سٹریٹجک تعاون کے شراکت دار ہیں، چینی سفیر
محسن رضائی کی متحدہ عرب امارات کو نیتن یاہو کی میزبانی پر تنبیہ
نورستان کی لڑائی کا الزام پاکستان پر عائد کرنا سفید جھوٹ ہے: وزارتِ اطلاعات





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر