حماس اور حزب اللہ کی کارروائیوں میں 14 اسرائیلی فوجی ہلاک

غزہ ،بیروت (نیشنل ٹائمز)حزب اللہ اور حماس نے 4 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کیا جبکہ القسام جنگجوں نے 10 اسرائیلی فوج اہلکاروں کو مار دیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس کے عسکری ونگ القسام کے بریگیڈر نے بتایا کہ ان کے جنگجوں نے غزہ شہر کے الشجائیہ میں النزاز اسٹریٹ کے مشرق میں جمعرات کے روز کارروائی میں 10 اسرائیلی فوجیوں کو ہلاک کر دیا۔ایک بیان کے مطابق، القسام کے جنگجوں نے ایک عمارت کو نشانہ بنایا جہاں ایک اسرائیلی فورس راکٹ لگائے بیٹھے تھے،القسام اس عمارت کی جانب بڑھے اور اسرائیلی فوجیوں پر حملہ کر دیا۔علاوہ ازیں بریگیڈز کے جنگجوں نے عمارت کے اندر جا کر دھماکہ خیز ڈیوائس(آئی ای ڈی)کو دھماکے سے اڑا دیا۔حملے کے بعد ہلاکتوں اور زخمیوں کو نکالنے کے لیے وہاں اسرائیلی ہیلی کاپٹر روانہ کیے گئے۔اس سے قبل لبنان کی تنظیم حزب اللہ اور فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے جھڑپوں میں چار صہیونی فوجیوں کا ہلاک کیا تھا۔ یہ جھڑپیں غزہ اور گولان کی پہاڑیوں کے علاقوں میں پیش آئیں۔اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ہلاک ہونے والوں میں رائے ملر اور الیشا لوگاسی شامل ہیں۔ لگاسی پلاٹون کمانڈر تھا۔ انہیں شجائیہ میں حماس نے طیارہ شکن میزائل داغ کر ہلاک کیا۔ دونوں کی عمر 21 سال تھی۔حزب اللہ نے اپنے اہم کمانڈر محمد ناصر کی شہادت کا بلہ لینے کے لیے گولان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ اس حملے میں 38 سالہ کمانڈر ایتے گیلیہ ہلاک ہوا۔اس کے علاوہ حزب اللہ اور حماس کے حملوں میں اسرائیل کو غیر معمولی مالی نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔ اسرائیلی میڈیا آئوٹ لیٹس نے تسلیم کرتے ہوئے کہ تھا کہ غزہ میں حماس سے ون آن ون لڑائی میں اب تک 325 اسرائیلی فوجی جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر