رشی سونک کا وزیراعظم کے ساتھ پارٹی عہدے سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان

لندن(نیشنل ٹائمز)رشی سونک نے وزیراعظم کے ساتھ پارٹی لیڈر کے عہدے سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔ انتخابات میں پارٹی کی شکست کے بعد رشی سونک نے10ڈاوئنگ سٹریٹ کے باہر الوداعی خطاب کرتے ہوئے کہاکہ نئے لیڈر تک ذمے داری ادار کرتا رہوں گا، وزیراعظم بن کر معیشت کی بحالی کی کوشش کی،مہنگائی میں کمی آئی اور معیشت ترقی کر رہی ہے،ان کاکہناتھا کہ عوام کے غصے اور مایوسی کا احساس ہے، اس نقصان کی ذمے داری قبول کرتا ہوں۔رشی سونک نے کہاکہ سرکیئر سٹارمر کی بطور وزیراعظم کامیابی ہم سب کی کامیابی ہوگی،لیبرپارٹی جیت چکی ہے، میں نیسرکیئرسٹارمر کو فون کرکے مبارکباد دی ہے،برطانونی عوام نے ایک سنجیدہ فیصلہ سنایا ہے، میں نقصان کی ذمے داری اٹھاتا ہوں،ان کاکہناتھا کہ وزیراعظم بننے کے بعد میرا سب سے اہم کام معیشت مستحکم کرنا تھا،سرکیئرسٹارمرسے اختلاف رہا لیکن وہ ایک مہذب اور عوام دوست انسان ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر