مرغی کے فی کلو گوشت میں 24 روپے کی کمی، نئی قیمت 392 روپے مقرر

لاہور(نیشنل ٹائمز) مرغی کے گوشت کی قیمت میں بڑی کمی ہو گئی، فی کلو گوشت 24 روپے سستا ہو گیا۔ برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں 24 روپے کمی کے بعد نئی قیمت 392 روپے مقرر کر دی گئی۔ زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 260 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر مرغی کا پرچون ریٹ 270 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے۔اس طرح زندہ برائلر مرغی کے تھوک ریٹ میں 16 روپے کی کمی جبکہ پرچون ریٹ میں 17 روپے فی کلو کمی ہوئی ہے۔ فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 250 روپے کی سطح پر مستحکم ہے، گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمت میں 2 روپے کی کمی ہوئی تھی۔ گزشتہ روز برائلر مرغی کا گوشت 416 روپے کلو تھا،زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 276 روپے کلو جبکہ پرچون ریٹ 287 روپے فی کلو تھا۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر