سعودی عرب کا ماہرین اور کاروباری شخصیات کو شہریت دینے کا اعلان

ریاض (نیشنل ٹائمز) سعودی عرب نے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے ماہرین اور کاروباری شخصیات کو شہریت دینے کا اعلان کر دیا۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ایک شاہی فرمان کے تحت غیر معمولی صلاحیتوں اور مہارتوں کے حامل متعدد سائنسدانوں، اطبا، محققین، موجدوں اور کاروباری شخصیات کو شہریت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ شاہی حکمنامے کے تحت میڈیکل، سائنس، ثقافت، کھیل اور فنی مہارتوں کی حامل شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دینے کا فیصلہ مملکت کے ویژن 2030 کے بیان کردہ اہداف سے ہم آہنگ ہے۔ اقدام کا مقصد سعودی قوم کو بے مثل افراد کی صلاحیتوں سے بہرہ مند کراتے ہوئے ایسا ماحول پیدا کرنا ہے جہاں انسانی قابلیت کو بروئے کار لاتے ہوئے منفرد اور تخلیقی صلاحیتوں کے حامل افراد کو مملکت کے قومی دھارے میں شامل کیا جا سکے۔ غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل نمائندہ افراد کو سعودی عرب کی شہریت دینے کے فیصلے کا مقصد مخصوص شعبوں کی قابل شخصیات کی قابل قدر مہارتوں کو معیشت، صحت، ثقافت، کھیل اور ندرت فکر سے عبارت منفرد ماحول میں سعودی عرب کی تعمیر و ترقی کا حصہ بنایا جا سکے۔ یاد رہے کہ 2021 میں بھی شاہی فرمان کے تحت زندگی کے مختلف شعبوں میں نمایاں صلاحیت اور کارکردگی کا مظاہرہ والی شخصیات کو سعودی عرب کی شہریت دی جا چکی ہے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر