اسرائیلی جنگ کی وجہ سے غزہ میں کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے، ریڈ کراس

غزہ(نیشنل ٹائمز)انٹرنیشنل کمیٹی آف ریڈ کراس(آئی سی آر سی)نے اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینیوں کو گھر بار چھوڑنے کے دیے گئے حکم کے حوالے سے کہا ہے کہ اسرائیلی جنگ کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے رہائشیوں کے پاس کوئی محفوظ جگہ نہیں ہے۔ آئی سی آر سی نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے گزشتہ دنوں رفح کے جنوبی علاقوں سے خان یونس کے مشرقی حصوں بشمول یورپین غزہ ہسپتال تک لوگوں کو علاقہ چھوڑنے کا حکم جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ ہزاروں لوگوں کو شام کے وقت انخلا کی ہدایات کا علم ہوا جس سے وہ گھبراہٹ اور خوف کے عالم میں بھاگ اٹھے۔ ان لوگوں میں مریض، ا نکے خاندان اور یورپین غزہ ہسپتال کا طبی عملہ بھی شامل تھا۔ریڈ کراس نے کہا کہ لوگوں کو جہاں بھی بھاگنے کی جگہ ملی وہ صدمے اور دکھ کی حالت میں ہی ہوں گے جہاں انہیں کھانے پینے، صفائی ستھرائی، صحت کی سہولیات کی کمی کا سامنا ہوگا اور ہوسکتا ہے انہیں اس مقام کو بھی دوبارہ چھوڑنا پڑے۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر