صدارتی مباحثے میں مایوس کن کارکردگی ،با ئیڈن پر اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے شفافیت کا مظاہرہ کریں، ڈیموکریٹس کا مطالبہ

واشنگٹن (آئی این پی)امریکی صدر کی مباحثے میں مایوس کن کارکردگی سے پریشان ڈیموکریٹس نے جو بائیڈن پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے شفافیت کا مظاہرہ کریں۔فرانسیسی خبر رساں ا دارے کے مطابق یہ پہلی بار ہے کہ امریکی صدر کو ان کی ہی پارٹی کی جانب سے انتخابی دوڑ سے دستبردار ہونے کے لیے کہا گیا ہے۔ امریکی ایوان نمائندگان میں لائیڈ ڈاگیٹ پہلے ڈیموکریٹک قانون ساز ہیں جنہوں نے کھلے عام جو بائیڈن سے دوسرے امیدوار کے لیے راستہ چھوڑ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ انہیں امید ہے کہ صدر دستبردار ہونے کا تکلیف دہ اور مشکل فیصلہ کریں گے۔ایوان کی سابق سپیکر اور ڈیموکریٹک پارٹی کی مرکزی رہنما نینسی پلوسی نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ پوچھنا جائز ہے کہ کیا بائیڈن کی مباحثے میں تباہ کن کارکردگی کسی گہرے مسئلے کی نشاندہی کرتی ہے۔جو بائیڈن نے اس مباحثے کے بعد کوئی براہِ راست انٹرویو نہیں دیا اور نہ ہی کوئی پریس کانفرنس کی۔ اے بی سی نیوز نے بتایا ہے کہ جمعے کو نیٹ ورک کی جانب سے ان (جو بائیڈن) کا انٹرویو کیا جائے گا۔وائٹ ہائوس کی پریس سیکریٹری کرین جین پیئر نے یہ تسلیم کیا کہ مباحثہ صدر کے لیے ایک بری رات جیسا تھا تاہم ان کا مزید کہنا تھا کہ بائیڈن کم بیک کرنا یعنی واپس آنا جانتے ہیں۔انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ مجھے لگتا ہے کہ صدر کا ریکارڈ کام یقینی طور پر خود بولتا ہے۔ انہوں نے جو بائیڈن کی دماغی استعداد جانچنے کے لیے امتحان (کوگنیٹیو ٹیسٹ) کی ضرورت سے متعلق سوالات کو مسترد کر دیا اور کہا کہ صدر آئندہ ہفتے واشنگٹن میں نیٹو کے سربراہی اجلاس کے دوران پریس کانفرنس کرنے سے پہلے ڈیموکریٹس کے اعلی حکام سے بات چیت کریں گے۔ جو بائیڈن کی کارکردگی کے بعد ڈیموکریٹ جماعت بھی یہ سوچنے پر مجبور ہو گئی ہے کہ ان کی جگہ کسی اور امیدوار کو نامزد کیا جائے۔ جو بائیڈن کی کارکردگی سے ڈیموکریٹ جماعت میں خدشات پیدا ہو گئے ہیں کہ کیا 81 سالہ صدارتی امیدوار اپنے ووٹرز کو یقین دلوا سکیں گے کہ وہ آئندہ چار سال کے لیے بطور صدر فرائض انجام دینے کے قابل ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر