اداکارہ کو پیسے دینے کا کیس، سابق صدر ٹرمپ کی سزا معطل

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو سپریم کورٹ کے بعد ایک اور عدالت سے ریلیف مل گیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی عدالت نے اداکارہ کو خاموش رہنے کیلئے رقم دینے کے کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کی سزا 18 ستمبر تک ملتوی کر دی، سابق امریکی صدر کیخلاف ہش منی کیس میں جج نے 11 جولائی کو سنائے جانے والے فیصلے کو ملتوی کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی قانونی ٹیم نے اپنے بیان میں کہا کہ سابق صدر کے استثنی سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جج جائن مرچن سے درخواست کی تھی کہ فیصلہ سنانے سے قبل اداکارہ کو رقم دینے کے مقدمے میں استثنی سے متعلق اپنا کیس بنانے کیلئے مہلت دی جائے۔ مین ہیٹن کے پراسیکیوٹر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کے دلائل میرٹ پر نہیں تھے تاہم انہوں نے اتفاق کیا کہ فیصلہ ملتوی کر کے ڈونلڈ ٹرمپ کو اپنا کیس بنانے کیلئے موقع ملنا چاہیے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو جیک سمتھ کیس میں عدالت عظمی کی جانب سے بڑا ریلیف ملا تھا، امریکی سپریم کورٹ نے 6 جنوری 2021 کے جیک سمتھ کیس میں فیصلہ دیتے ہوئے کہا تھا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی مدت کے دوران کیے جانے والے فیصلوں پر استثنی حاصل ہے۔ امریکا کی سپریم کورٹ نے استثنی کی شق پر مستقل فیصلے کیلئے کیس واپس لوئر کورٹ کو بھیجتے ہوئے ہدایت جاری کی تھی کہ لوئر کورٹ طے کرے کہ سابق صدر کے کون سے اقدامات سرکاری اور غیر سرکاری ہیں۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل سے ایرانی صدر کی ملاقات، علاقائی استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا
اسلام آباد مفاہمتی یادداشت دیرپا اور پائیدار معاہدے کی راہ ہموار کرے گی: وزیراعظم
پاکستان اور ایران کا برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
قومی اسمبلی میں فنانس بل 27-2026 کثرتِ رائے سے منظور، اپوزیشن کی ترامیم مسترد
ایران نے سخت جوہری معائنوں پر اتفاق کر لیا: صدر ٹرمپ
تیل پر پابندی ختم، امریکہ 12 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے جاری کرے گا: باقر قالیباف
ایران یورینیم باہر بھیجنے کے بجائے افزودگی کی سطح کم کرے گا: اسحاق ڈار
ایرانی صدر مسعود پزشکیان سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچیں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر