ایران اور ترکیہ کا غزہ میں اسرائیلی جارحیت میں اضافے سے علاقائی کشیدگی بڑھنے کا انتباہ

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران اور ترکیہ نے غزہ میں اسرائیل کیطویل حملوں اور لبنان پر ممکنہ حملے کے سنگین نتائج کیبارے میں خبردار کیا ہے۔ایرانی وزارت خارجہ کے جاری بیان کے مطابق ایران کے نگران وزیر خارجہ علی بگیری کانی اور ترک وزیر خارجہ ہکان فیدان نے ٹیلی فون پر غزہ کی تازہ ترین صورتحال،فلسطینوں کیخلاف اسرائیلی جنگی جرائم اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے غزہ کی پٹی میں فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جرائم اور لبنان پر حملے کی اسرائیلی دھمکیوں کی مذمت کی انہوں نے کہا کہ لبنان اسرائیلی دھمکیوں کا جواب دینے کیلئے مکمل تیا ر ہے ۔اسرائیل کی لبنان کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت اس کو مہنگی پڑے گی۔انہوں نے کہا کہ 7 اکتوبر کو غزہ میں شروع ہونے والی جنگ کو نو ماہ کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن اسرائیلی تاحال صورتحال کو اس سے پہلے والی صورتحال پر واپس لانے کے قابل نہیں ہو ئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو جاننا چاہیے لبنان میں ان کی کوئی نئی غلطی علاقائی سطح پر ان کے خلاف ایک نئی صورتحال کے طرف لے جائے گی اور وہ اپنی اس تزویراتی غلطی پر جرائم کا سہارا لینے کے باوجود ازالہ نہیں کر سکیں گے۔ترک وزیر کارجہ فیدان نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے ایران کی کوششوں کی تعریف کی اور غزہ کے باشندوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انقرہ اور تہران کے لئے یہ بہت اہم ہے کہ وہ فلسطین کے مسئلے پر تعاون جاری رکھیں، علاقائی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھیں۔دونوں عہدیداروں نے ریل ٹرانسپورٹ اور علاقائی امور سمیت دوطرفہ تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا اور قفقاز کے خطے میں تہران اور انقرہ کے درمیان 3 +3 فارمیٹ کے فریم ورک کے اندر تعاون بڑھانے پر زور دیا ، جس میں آرمینیا ، آذربائیجان اور جارجیا کی تین قفقاز ریاستیں اور ان کے تین ہمسایہ ممالک روس ، ترکیہ اور ایران شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
کرک: ایف سی قلعے پر ڈرون حملہ، ایمبولینس پر فائرنگ سے 3 اہلکار شہید
پشین میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 5 دہشت گرد جہنم واصل
سلیم بلوچ کی ہلاکت سے لاپتہ افراد کی آڑ میں دہشت گردی بے نقاب
سپریم کورٹ کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پارلیمنٹ کا احتجاج
افغان طالبان نے پاکستانی فضائی کارروائی سے متاثرہ علاقوں تک میڈیا رسائی روک دی
امریکی سفیر کا اشتعال انگیز بیان، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب
پاکستان کی پاک افغان سرحدی علاقے میں کارروائی، دہشتگردوں کے 7 ٹھکانے تباہ کر دیے
پاکستان سمیت 14 ممالک نے اسرائیل میں تعینات امریکی سفیر کا بیان مسترد کر دیا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر